UP Weather News: ان دنوں اتر پردیش میں مانسون نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ اس دوران جہاں اتر پردیش کے بیشتر حصوں میں مسلسل بارش نے لوگوں کو گرمی سے راحت فراہم کی ہے وہیں بعض مقامات پر شدید بارش نے کہرام مچا دیا ہے۔ ریلیف کمشنر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے متعلق واقعات میں 19 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں مسلسل بارش کی وجہ سے لوگوں کو کچھ علاقوں میں پانی جمع ہونے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکولوں کو پیر کو بند کرنا پڑا۔ فی الحال ضلع انتظامیہ کے حکم کے مطابق لکھنؤ میں آج اسکول کھلے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق اتر پردیش میں 14 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 17 ستمبر تک ہلکی بارش ہوگی۔
بجلی گرنے کا امکان
محکمہ موسمیات لکھنؤ کی طرف سے دی گئی جانکاری میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر تک آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ معلومات کے مطابق ریاست کے 22 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ جس میں دارالحکومت لکھنؤ اور بریلی، کانپور، شاہجہاں پور، فتح پور، سیتا پور، لکھیم پور کھیری، فرخ آباد، فیروز آباد، بارہ بنکی، ہاتھرس، رام پور، قنوج، سنبھل، بجنور اور مراد آباد سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔
10 اضلاع کی 19 تحصیلیں سیلاب کی لپیٹ میں
ریلیف کمشنر کے دفتر نے مطلع کیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے 10 اضلاع کی 19 تحصیلیں سیلاب کی زد میں آ گئی ہیں۔ جس میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی کئی ٹیمیں سینکڑوں دیہاتوں میں رہنے والے متاثرہ دیہاتیوں کی راحت اور بچاؤ کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امدادی سامان کی تقسیم اور مویشیوں کی ویکسی نیشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…