اسپورٹس

Team India Squad For Zimbabwe Tour: دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، شبمن گل کپتان ریان پراگ کو بھی ملا موقع

بی سی سی آئی نے دورہ زمبابوے کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے کے لیے تمام سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ جب کہ کپتان  کے فرازشبمن گل کو ملی ہے۔ اس دورے کے لیے پہلی بار نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، ریان پراگ اور تشار دیش پانڈے کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔قابل ذکربات یہ ہے کہ وکٹ کیپر سنجو سیمسن بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

بی سی سی آئی نے دورہ زمبابوے کے لیے تقریباً تمام سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، وراٹ کوہلی اور روہت شرما اس دورے میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے۔

آئی پی ایل 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں رتوراج گائیکواڑ، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن، دھرو جورل، اویش خان، مکیش کمار اور روی بشنوئی شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے بالکل نئے کھلاڑی زمبابوے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

زمبابوے کے دورے کے لیے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں کپتان شبمن گل کے ساتھ یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ اور بیٹنگ کے شعبے میں ریان پراگ شامل ہیں۔ سنجو سیمسن اور دھرو جریل کو وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن سندر اور نتیش کمار ریڈی آل راؤنڈر کے طور پر موجود ہیں۔ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں اویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار اور تشار دیش پانڈے کو موقع ملا ہے۔

زمبابوے کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا – شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، نتیش ریڈی، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اوویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار اور تشار دیشپانڈے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago