اسپورٹس

Asian Games 2026:ایشیائی کھیل 2026 کے لیے بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان، پی وی سندھو کریں گی قیادت

نئی دہلی : ایشیائی کھیل 2026 کے لیے بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں بھارت ایک بار پھر شاندار کارکردگی اور تمغوں کی امید کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کے امتزاج پر مشتمل اس ٹیم سے ملک کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی کارکردگی اور 26 مئی 2026 تک کی بی ڈبلیو ایف (بی ڈبلیو ایف)رینکنگ کی بنیاد پر کیا ہے۔ خواتین کے زمرے میں دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو بھارتی چیلنج کی قیادت کریں گی، جب کہ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں موجودہ ایشیائی کھیلوں کے چیمپئن ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی اہم کردار ادا کریں گے۔

مردوں کی ٹیم میں لکشیا سین، آیوش شیٹی، ایچ ایس پرنائے، کدامبی سری کانت، ترون منی پلی، ستوک سائی راج رنکی ریڈی، چراغ شیٹی، ہری ہرن امساکارونن، ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا شامل ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی ٹیم میں پی وی سندھو، اننتی ہدا، دیویکا سہاگ، تنوی شرما، اشارانی بروا، ٹریسا جولی، گایتری گوپی چند پلیلا، کاوی پریا سیلوَم، سمرن سنگھی اور تنیشا کراسٹو کو جگہ دی گئی ہے۔انفرادی مقابلوں میں مردوں کے سنگلز میں لکشیا سین اور آیوش شیٹی بھارت کی نمائندگی کریں گے، جب کہ خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو اور اننتی ہڈا میدان میں اتریں گی۔ مردوں کے ڈبلز میں ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مشہور جوڑی کے علاوہ ہری ہرن امساکارونن اور ایم آر ارجن بھی حصہ لیں گے۔

خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند پولیلا کے ساتھ کاوی پریا سیلوَم اور سمرن سنگھی کی جوڑی بھارتی امیدوں کا مرکز ہوں گی۔ مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی بھارت کی نمائندگی کرے گی۔بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری سنجے مشرا نے ٹیم کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیڈمنٹن اب صرف چند کھلاڑیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ ہر زمرے میں باصلاحیت اور عالمی معیار کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی ایک بار پھر بہترین فارم میں واپس آ چکے ہیں، جب کہ لکشیا سین بھی عالمی درجہ بندی کے ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔سنجے مشرا کے مطابق ایشیائی کھیلوں کے لیے منتخب کی گئی ٹیم تجربے اور نوجوان جوش کا بہترین امتزاج ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی کھلاڑی جاپان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے مزید تمغے جیتیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں اب تک بیڈمنٹن میں مجموعی طور پر 13 تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں گزشتہ ایڈیشن کا تاریخی طلائی تمغہ بھی شامل ہے۔ اس بار بھی شائقین کو بھارتی ٹیم سے بہترین نتائج کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago