Bangladesh Domestic Cricketers Salary: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اندراقتدارکی تبدیلی ہوتے وہاں کے کھلاڑیوں کی قسمت نے بھی کروٹ لی ہے۔ تمیم اقبال نے چارج سنبھالتے ہی ڈومیسٹک کرکٹروں پرپیسوں کی برسات کردی ہے۔ بی سی بی کے نئے صدرکی حیثیت سے تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کے مرد اورخواتین دونوں کرکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی تنخواہیں دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں اورٹی-20 اورونڈے میچوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
تمیم اقبال نے بی سی بی چیئرمین بنتے ہی لیا بڑا فیصلہ
بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرتمیم اقبال صرف 3 ماہ کے لئے بی سی بی کے انچارج رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اسے نظراندازکیا اورعہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی دوسری میٹنگ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے ڈھانچے پرنظرثانی اوراضافے کا اہم فیصلہ کیا۔ 2023 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک کرکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
خواتین کرکٹروں کی میچ فیس ہوئی دوگنا
تمیم اقبال کے فیصلے کے بعد تنخواہ کا جو نیا اسٹرکچرہوگا، اس کے مطابق، بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹروں کی میچ فیس بڑھا کرلمیٹیڈ اوورفارمیٹ میں راست طورپرڈبل کردی گئی ہے۔ انہیں اب ہرٹی-20 میچ کے 10000 ٹکا اورایک ونڈے کھیلنے کے لئے 15000 ٹکا ملیں گے۔ اس سے پہلے میچ فیس صرف 5000 ٹکا تھی۔ لمبے فارمیٹ یعنی ٹسٹ میچ کے لئے یہی میچ فیس 20000 ٹکا ہے۔ کانٹریکٹیڈگھریلوخواتین کرکٹروں کی تعداد کوبڑھا کر35 تک کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جن کی ہرماہ کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان کی تنخواہ اب 30000 سے 40000 ٹکا تک ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…
بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…
دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E6115 میں ایک مسافر کے پاور بینک سے…
کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…
نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…