اسپورٹس

T20 World Cup 2026: پاکستان کے نئے ’سِکسر کنگ‘ بنے صاحبزادہ فرحان، قائم کیا ریکارڈ

پلے کیلے: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں منگل کے روز پاکستان کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ ہوا۔ پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

فرحان اب پاکستان کی طرف سے کسی ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس ورلڈ کپ میں فرحان اب تک 13 چھکے لگا چکے ہیں، جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں رضوان نے 12 چھکے لگائے تھے۔

فرحان نے گروپ اسٹیج کی اپنی شاندار فارم کو انگلینڈ کے خلاف بھی جاری رکھا۔ ایک اینڈ سے وکٹ گرنے کے باوجود وہ کریز پر ڈٹے رہے اور 45 گیندوں میں 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اپنی اس اننگز کے دوران فرحان نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت داری کی اور چوتھے وکٹ کے لیے فخر زمان کے ساتھ 49 رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم فرحان کے علاوہ دیگر پاکستانی بلے باز رنز کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان سلمان آغا صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان اچھے آغاز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 16 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اس دوران 24 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد جیمی اوورٹن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔ شاداب خان نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس کی مدد سے پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے لیام ڈوسن نے 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیے

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

2 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

2 hours ago