نئی دہلی :ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 31ویں میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ گروپ ڈی سے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ساتھ سپر-8 مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔نیوزی لینڈ نے گروپ ڈی کے چار میچوں میں تین میں کامیابی حاصل کی، جب کہ ایک میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ،آج کے میچ میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کینیڈا کی طرف سے اوپنر یوراج شرما نے صرف 65 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ دوسرے اوپنر دلپریت باجوا کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 116 رنز کی زبردست شراکت قائم کی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری، جیکب ڈفی، کائل جیمسن اور جیمز نیشم کو ایک ایک وکٹ ملی۔ 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے یہ ٹارگٹ صرف 15.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کینیڈا کی بولنگ کی شروعات خراب رہی، جب اوپننگ بلے باز ٹم سیفرٹ 10 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں سعد بن جعفر نے آؤٹ کیا۔ بعد ازاں فِن ایلّن بھی صرف 8 گیندوں پر 21 رنز بنا کر پویلین واپس گئے۔
30 رنز پر دو وکٹ کے نقصان کے بعد راچن رویندرا اور گلین فلپس نے نصف سنچریاں بنا کر ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ راچن رویندر نے 39 گیندوں پر چار چوکے اور تین چھکے لگا کر 59 رنز بنائے، جب کہ گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 76 رنز کی تیز اننگز کھیلی، چار چوکے اور چھ چھکے شامل کیے۔اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ سپر-8 مرحلے میں پہنچ چکا ہے، جب کہ کینیڈا کی ٹیم اپنا مسلسل تیسرا میچ ہار چکی ہے۔ کینیڈا گروپ مرحلے کا آخری میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
رپورٹ کے مطابق، کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے حملے میں 12 افراد…
دہلی پولیس نے جنتر منتر پر سی جے پی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے…
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز آندھی کے دوران بعض مقامات پر بڑے…
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کانگریس لیڈروں راہل گاندھی، ملیکارجن…
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…
انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…