بھارت ایکسپریس۔
SL vs AFG Match Report: سری لنکا نے دلچسپ مقابلے میں افغانستان کو 2 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ وہیں اس جیت کے بعد داشن شناکا کی ٹیم سپر-4 راونڈ میں پہنچ گئی ہے۔ جبکہ افغان ٹیم کا سپر-4 راونڈ میں کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ افغانستان کو میچ جیتنے کے لئے 292 رن بنانے تھے، لیکن پوری افغان ٹیم 37.4 اووروں میں 289 رن بناکر سمٹ گئی۔ اس طرح سری لنکا نے دلچسپ جیت درج کی۔
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا نے 50 اوور میں 8 وکٹ پر 291 رن بنائے۔ اس طرح افغانستان کی ٹیم کے سامنے جیت حاصل کرنے کے لئے 292 رنوں کا ہدف تھا، لیکن افغان ٹیم کو سپر-4 راونڈ میں پہنچنے کے لئے ہدف 37.1 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا تھا۔ افغانستان کے لئے محمد نبی نے 32 گیندوں پر 65 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
وہیں، افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 66 گیندوں پر 59 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 3 چوکے اورایک چھکا لگایا۔ سری لنکا کے لئے کسون رجیتھا نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ دنتھ ویلے گیلے اور دھننجے ڈی سلوا کو 2-2 کامیابی ملی۔ مہیش تیکشنا اور مہیتھا پتھرانا نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔
کسل مینڈس نے کھیلی شاندار اننگ
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا نے 50 اوور میں 8 وکٹ پر 291 رن بنائے۔ اس طرح افغانستان کے سامنے مقابلہ جیتنے کے لئے 292 رنوں کا ہدف تھا۔ سری لنکا کے لئے کسل مینڈس نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ کسل مینڈس نے 84 گیندوں پر 92 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 6 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ جبکہ چرتھ اسلنکا نے 43 گیندوں پر 36 رنوں کا تعاون دیا۔ افغانستان کے لئے گلبدین نیب نے 10 اوور میں 60 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ راشد خان نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ مجیب الرحمن نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…