قومی

India Or Bharat Issue: کیا تیسری نوٹ بندی ہوگی؟کیونکہ نوٹ پر ریزرو بینک آف انڈیا لکھا ہے،عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کیا سوال

 جی 20کے عشائیے کے دعوت نامے پر ‘پرسیڈنٹ آف بھارت’ لکھے جانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے حکومت کو نشانہ بنایا۔عام آدمی پارٹی کے  لیڈر نے کہا کہ  مجھ لگتا ہے کہ مودی حکومت تیسرا نوٹ بندی کرے گی کیونکہ نوٹوں پر ریزرو بینک آف انڈیا کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کو اس سے بھی ہٹائیں گے اور لوگوں سے پہلے نوٹ جمع کرنے کو کہیں گے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور مودی حکومت آئین سے لفظ انڈیا کو ہٹانا چاہتی ہے۔ اس کی شروعات آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کا لفظ ہٹا دیا جائے۔ اس کے بعد مودی سرکار یہ خبریں اسپانسر کر رہی ہے کہ لفظ انڈیا کو آئین سے ہی ختم کر دیا جائے۔

آپ بابا صاحب سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں،سنجے سنگھ 

IIM، AIIMS اور ISRO سبھی کے  ساتھ انڈیا لگا ہے، سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ پی ایم نریندر مودی دلتوں اور قبائلیوں کے تئیں نفرت ظاہر کر رہے ہیں۔ جہاں تک انڈیا کے اتحاد کا تعلق ہے تو ہم نے لکھا تھا ‘جڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا ‘ اس لیے وہ لفظ انڈیا کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئی آئی ایم، ایمس اور اسرو سبھی ہندوستان کے پاس ہیں۔ یہ مودی سرکار کی ناپاک نیت ہے۔ ہم اس کی مخالفت کریں گے اور بابا صاحب پر یقین رکھنے والے یقیناً یہ برداشت نہیں کریں گے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

35 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

5 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago