بھارت ایکسپریس۔
SL vs PAK, 2nd Day Report: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹسٹ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔ بہرحال، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ کولمبو ٹسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے محض 10 اووروں کا کھیل ہوسکا۔ پاکستان کا اسکور دوسرے دن ختم ہونے کے بعد 2 وکٹ پر 178 رن ہے۔ اس طرح پاکستان کی سبقت 12 رنوں کی ہوگئی ہے۔ سری لنکا نے پہلی اننگ میں 166 رن بنائے۔ اس سے پہلے سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کا اسکور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر 178 رن ہے۔ اس وقت پاکستان کے لئے عبداللہ شفیق اورکپتان بابراعظم کریز پر ہیں۔ عبداللہ شفیق 131 گیندوں پر 87 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم 49 گیندوں پر 28 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 101 گیندوں پر 57 رنوں کی شراکت داری مکمل ہوچکی ہے۔ وہیں سری لنکا کے لئے دونوں کامیابی اسیتا فرنانڈو کو ملی ہے۔ اسیتا فرنانڈو نے امام الحق اور شان مسعود کو اپنا شکار بنایا۔
پاکستان کے لئے عبداللہ شفیق اور بابراعظم کریز پر موجود
پاکستان کا اسکور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر 178 رن ہے۔ اس وقت پاکستان کے لئے عبداللہ شفیق اور کپتان بابراعظم کریز پر ہیں۔ عبداللہ شفیق 131 گیندوں پر 87 رن بناکرکھیل رہے ہیں۔ جبکہ بابراعظم 49 گیندوں پر 28 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 101 گیندوں پر 57 رنوں کی شراکت داری ہوچکی ہے۔ وہیں، سری لنکا کے لئے دونوں کامیابی اسیتا فرنانڈو کو ملی ہے۔ اسیتا فرنانڈو نے امام الحق اور شان مسعود کو اپنا شکار بنایا۔
پہلی اننگ میں محض 166 رنوں پر سمٹ گئی سری لنکائی ٹیم
وہیں، ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا ٹیم محض 166 رنوں پر سمٹ گئی۔ سری لنکا کے لئے دھننجے ڈی سلوا نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ اس کھلاڑی نے 68 گیندوں پر 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے علاوہ باقی سری لنکائی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ پاکستانی گیند بازوں کی بات کریں تو ابرار احمد سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ اس کھلاڑی نے 4 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ جبکہ نسیم شاہ کو تین کامیابی ملی، شاہین آفریدی نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…