اسپورٹس

Smriti Mandhana first public statement: ’’میرا سچا پیار ہے…‘‘ شادی کے ٹوٹنے کے بعد اسمریتی مندھانہ نے پہلی بار توڑی خاموشی

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اسمریتی مندھانہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنی شادی کے معاملے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ میوزک کمپوزر پلاش مچھل کے ساتھ ان کی شادی منسوخ ہو چکی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ تاہم دونوں نے شادی ختم ہونے کی وجہ واضح نہیں کی اور عوام سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اب شادی منسوخ ہونے کے بعد پہلی بار اسمریتی مندھانہ نے عوام کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ایمیزون سمبھو سمٹ میں پہنچ کر انہوں نے صاف الفاظ میں کہا، ’’ذاتی زندگی میں چاہے کچھ بھی ہو، میرے لیے کرکٹ ہی میری سب سے بڑی طاقت اور سچا پیار ہے۔‘‘ مندھانہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سادہ سوچ رکھتی ہیں اور چیزوں کو ضرورت سے زیادہ بڑا نہیں بناتی۔ ان کا ماننا ہے کہ محنت اور کھیل پر بھروسہ ہی انہیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے۔

شادی کیوں منسوخ ہوئی؟

اسمریتی مندھانہ اور پلاش مچھل کی شادی 23 نومبر 2025 کو طے تھی، لیکن اسی دن کرکٹر کے والد کو ہارٹ اٹیک آیا، جس کی وجہ سے شادی ملتوی کر دی گئی۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر پلاش مچھل کی کچھ فلرٹی چیٹس لیک ہونے کی وجہ سے ہلچل پیدا ہوئی اور انہیں چیٹنگ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ 7 دسمبر 2025 کو اسمریتی اور پلاش نے دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اسٹوری شیئر کر کے اپنی شادی منسوخ ہونے کی اطلاع دی اور لوگوں سے پرائیویسی رکھنے کی اپیل کی۔ تاہم آج تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

کرکٹ میں سب سے بڑی تحریک

ایمیزون سمبھو سمٹ میں مندھانہ نے کہا، ’’میں ہمیشہ سادہ زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔ پردے کے پیچھے کی محنت ہی میرے اور ٹیم کے کام کو پرکھتی ہے۔ جب میں کرکٹ کے میدان میں بیٹنگ کے لیے جاتی ہوں، تو ہر قدم پر اعتماد محسوس کرتی ہوں۔‘‘ انہوں نے یاد دلایا کہ 2 نومبر 2025 کو بھارتی خواتین ٹیم نے پہلی بار ODI ورلڈ کپ جیتا، جو ان کے لیے بہت خاص لمحہ تھا۔ ’’انڈین جرسی پہننا ہی میری سب سے بڑی تحریک ہے۔ بچپن سے میرا خواب تھا کہ لوگ مجھے ’ورلڈ چیمپیئن‘ کہیں۔ کرکٹ کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago