اسپورٹس

India Squad for Asia Cup 2025: شبھمن گل بطورنائب کپتان واپس، جتیش شرما کوملا موقع، کے ایل راہل، جیسوال اورایئرکو نہیں ملا موقع

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 9 ستمبر سے کھیلے جانے والے 2025 ایشیا کپ کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کئی کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تو کچھ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شبھمن گل بطور نائب کپتان ٹی-20 ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ جتیش شرما کا بھی کم بیک ہوا ہے۔ وہیں شرے یس ایئر، یشسوی جیسوال، محمد سراج، محمد شمی اور کے ایل راہل جیسے اسٹارکھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

کے ایل راہل، جیسوال اور شرے یس ایئر کو بڑا جھٹکا

کے ایل راہل اورشرے یس ایئرنے آئی پی ایل 2025 میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شرے یس ایئرنے 600 سے زیادہ رن بنائے۔ کے ایل راہل نے بھی کافی رن بنائے۔ انہوں نے سنچری بھی بنائی۔ یشسوی جیسوال نے توقع کے مطابق تیزی سے رن بنائے۔ تینوں ٹیم میں جگہ کے حقدارتھے، لیکن سب کودھچکا لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریزمیں بہت زیادہ وکٹیں لینے والے محمد سراج کوبھی ٹی-20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

شبھمن گل اورجتیش شرما کی واپسی

آئی پی ایل 2025 میں 650 رن بنانے والے ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کونائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پلیئنگ الیون میں ان کی جگہ یقینی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل 2025 میں فنیشرکے طورپرابھرنے والے وکٹ کیپربلے بازجیتیش شرما کو بھی ایشیا کپ کی 15 رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

4 آل راؤنڈر اورتیز گیند باز، اسپنروں کی بھرمار

ایشیا کپ کے لئے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے 4 آل راؤنڈر اور تین تیزگیند بازوں کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسپنروں کی بھرمار ہے۔ بلے بازی شعبے میں بھی سوریہ کمار یادو، شبھمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے اورجتیش شرما کے طور پر بڑے نام ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کے لئے ہندوستانی ٹیم

سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشرپٹیل، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ارش دیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

3 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

4 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

6 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

6 hours ago