قومی

PM Modi Lauds Enthusiasm for VP Nominee Radhakrishnan: این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد پی ایم مودی نے کہا-سی پی رادھا کرشنن کے لیے جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز دہلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر بھرپور حمایت دی گئی۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں رادھا کرشنن کی امیدواری کے حق میں اراکین پارلیمان کا جوش و خروش دیکھ کر اطمینان ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’آج صبح دہلی میں این ڈی اے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔ تھارو سی پی رادھا کرشنن کی امیدواری کے حق میں جو جوش دیکھا، وہ اطمینان بخش ہے۔‘‘ اس اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے رادھا کرشنن کو باضابطہ طور پر متعارف کروایا اور ان کی عوامی خدمات، تجربے اور سادگی کو سراہا۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو کے مطابق مودی نے تمام اراکینِ پارلیمنٹ، بشمول حزبِ اختلاف سے اپیل کی کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے وہ متفقہ طور پر این ڈی اے کے امیدوار کی حمایت کریں۔

اجلاس میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پیوش گوئل، جے پی نڈا، جتیندر سنگھ، ارجن رام میگھوال، ایل مرگن، سمبت پاترا سمیت کئی اہم لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر این سی پی رہنما پرفل پٹیل نے بھی سی پی رادھا کرشنن کی امیدواری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ’’اچھے انسان‘‘ اور ’’دو بار کے رکنِ پارلیمان‘‘ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتنے بڑے ملک میں تمل ناڈو کو نمائندگی دینا قابلِ ستائش ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سی پی رادھا کرشنن 20 اگست کو صبح 11 بجے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے، جہاں تقریباً 160 افراد ان کے ہمراہ ہوں گے، جن میں 20 تجویز کنندگان اور 20 تائید کنندگان شامل ہوں گے۔ ووٹنگ 9 ستمبر کو ہوگی اور این ڈی اے کی کوشش ہے کہ رادھا کرشنن کو بلامقابلہ منتخب کرایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

6 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

6 hours ago