اسپورٹس

GT vs LSG: شبمن گل نے گجرات ٹائٹنز کی شکست کی وجہ بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کو بتایا

GT vs LSG: گجرات ٹائٹنز کو اپنے پانچویں میچ میں بھی شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اس بار گجرات ٹائٹنز کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گجرات ٹائٹنز نے یہ میچ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلا تھا۔ جہاں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 20 اوورز تک بھی میدان  پر نہ ٹھہر سکی۔ اب اس شکست کے بعد کپتان پریشان ہیں۔ جانئے گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے عبرتناک شکست کے بعد کیا کہا؟

بلے بازوں  کی کارکردگی انتہائی خراب رہی: شبمن گل

شبمن گل نے کہا، “ہم نے اچھی شروعات کی۔ لیکن درمیانی اوورز میں مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے ہم سنبھل نہیں سکے۔دوسری طرف ہمارے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو صرف 160 رنز تک محدود کر دیا۔ لیکن ہمارےبلے بازی نے ہمیں  مایوس کیا۔”

شبمن گل نے شکست کی وجہ بتائی

شبمن گل نے ٹیم کی شکست کی وجہ ڈیوڈ ملر کی کمی کو بھی بتایا۔ انہوں نے کہا، “ڈیوڈ ملران کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو چند اوورز میں میچ کا رخ بدل سکتےہیں ۔ہمیں لگا کہ یہ ہدف حاصل کرنے لائق ہے۔”

آخر میں شبمن گل نے ٹیم کے گیند بازوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، “باؤلرز کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ہم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 160-165 تک محدود رکھنے کی امید کر رہے تھے۔”

گجرات ٹائٹنز کی پوری ٹیم شہرت کے جال میں پھنسی

7ویں اوور کے بعد گجرات ٹائٹنز کی اننگز ایک بار بھی سنبھل نہ سکی۔ گجرات ٹائٹنز کو رنز بنانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم 18.5 اوورز میں 130 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور گجرات ٹائٹنز 33 رنز سے میچ ہار گئی۔ گجرات ٹائٹنز کے لیے اکیلے یش ٹھاکر نے پانچ وکٹ لیے۔ گجرات ٹائٹنز کے لیے سب سے زیادہ رن سائی سدرشن نے 23 گیندوں میں 31 اور راہول تیوتیا نے 25 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ گجرات ٹائٹنز کی طرف سے امیش یادو اور درشن نالکنڈے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

1 hour ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

2 hours ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

4 hours ago