اسپورٹس

IPL 2024: دہلی کیپٹلس کے لئے بڑی خوشخبری، آئی پی ایل کے درمیان ٹیم میں شامل ہوا یہ خطرناک کھلاڑی

South African Player Join Delhi Capitals: آئی پی ایل 2024 کے درمیان دہلی کیپٹلس کے لئے بڑی خوشخبری آئی ہے۔ دہلی کے لئے اس سیزن کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ فرنچائزی نے ابھی تک کل 5 مقابلے کھیلے ہیں، جن میں سے صرف ایک ہی میچ جیت پائی ہے۔ اس سے ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کے کروڑوں فینس کو بھی زبردست جھٹکا لگا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی انگلینڈ کے اسٹارکھلاڑی ہیری بروک نے آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

آئی پی ایل 2023 میں سن رائزرس حیدرآباد نے ہیری کو 13.25 کروڑمیں خریدا تھا، لیکن اس سیزن میں بھی کھلاڑی نے ایک بھی مقابلہ نہیں کھیلا تھا۔ اب آئی پی ایل 2024 کے آکشن میں دہلی کیپٹلس نے ہیری پربڑا داوں کھیلا اورانہیں 4 کروڑ کی موٹی رقم دے کرخریدا تھا، لیکن کھلاڑی نے آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے پہلے ہی پورے ٹورنا منٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا، اس سے فرنچائزی کو زبردست جھٹکا لگا تھا۔ اب جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے ہیری بروک کی جگہ ٹیم میں انٹری کی ہے۔

دہلی میں کس کھلاڑی نے ماری انٹری

دہلی کیپٹلس کے آخری مقابلے میں بھی ممبئی انڈینس کے خلاف زبردست ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں دہلی کی ٹیم کو کسی خطرناک گیند باز کی تلاش تھی، جو مخالف بلے بازوں کو روک سکے۔ اب جنوبی افریقی تیزگیند باز لیجاد ولیمس نے دہلی کیپٹلس میں انٹری کرلی ہے۔ فرنچائزی نے لیجاد ولیمس کوان کے بیس پرائز 50 لاکھ روپئے دے کراپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ اس سے فرنچائزی کی گیند بازی کافی مضبوط ہوجائے گی۔ دہلی کیپٹلس کی صورتحال پوائنٹس ٹیبل میں بھی کافی خراب ہے۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری مقام پرہے۔ آخری مقابلے سے پہلے دہلی 9ویں مقام پرتھی، جبکہ ممبئی انڈینس 10ویں مقام پرتھی، لیکن آئی پی ایل 2024 کے 20ویں مقابلے میں ممبئی پلٹن نے شاندارواپسی کی اور دہلی کو وانکھیڑے کے میدان پر دھول چٹا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ممبئی پوائنٹ ٹیبل میں 8ویں مقام پرپہنچ گئی۔

ہیری بروک نے کیوں واپس لیا تھا نام

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہلی کیپٹلس کے ساتھ جڑنے والا ایک خطرناک کھلاڑی ہیری بروک کی دادی کی موت ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل 2024 سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ اس سے رشبھ پنت کی ٹیم کو آئی پی ایل کے آغاز سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگا تھا۔ اس کا خمیازہ بھی دہلی کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ دہلی کو ابھی تک صرف ایک ہی میچ میں جیت ملی ہے، لیکن اب فرنچائزی نے جنوبی افریقی اسٹار لیجاد ولیمس کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ اس سے امید ظاہرکی جارہی ہے کہ دہلی کیپٹلس لیجاد ولیس کو پلیئنگ الیون میں بھی موقع دے گی اور اگلے میچ میں واپسی کرنے کے لئے دیکھے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago