ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ اس دورے کے لیے ٹیم کے انتخاب سے قبل ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ویراٹ کوہلی 12 مئی کو ریٹائر ہوئے اور اس سے 5 دن پہلے 7 مئی کو روہت شرما ٹیسٹ سے ریٹائر ہوئے۔ اب اس پر دو سابق پاکستانی کپتانوں نے اپنا بیان دیا ہے، ایک کے مطابق ویراٹ کوہلی 2027 تک آرام سے کھیل سکتے تھے جب کہ دوسرے کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کو زیادہ عزت ملنی چاہیے تھی۔
سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد نے ویراٹ کوہلی کو دور جدید کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیاجائے۔ ان کے مطابق وراٹ کوہلی مزید 2 سال کھیل سکتے تھے، انہوں نے یہاں تک کہا کہ جس طرح سے کوہلی نے ریٹائرمنٹ لیا اس سے لگتا ہے کہ کہانی میں کچھ اور بھی ہے۔
جاویدمیانداد نے ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ سے بات کرتے ہوئے کہا، “اس بات سے انکار نہیں کہ ویراٹ کوہلی جدید دور کے عظیم، میچ ونر اور ایک بہترین کپتان رہے ہیں۔ ان کا اچانک کھیل چھوڑنے کا فیصلہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اس کی کہانی میں اور بھی بہت کچھ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ 2027 کے آخر تک آرام سے کھیل سکتے تھے۔ یقینا، ان کے لئے ایک مشکل دور تھا، لیکن مجھے کوئی بھی ایک عظیم کھلاڑی بتائیں جس کے لئے ایسا دور نہیں آیا ہو “۔
ویراٹ کوہلی زیادہ عزت کے مستحق ہیں: شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے کہا، “آپ وراٹ کوہلی کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، وہ کبھی کبھار تنازع میں رہے ہیں، لیکن آپ اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ انھوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کیا کیا۔ انہو ں نے ٹیم کے لیے اپنا سب کچھ دیا اور اکیلے اپنے دم پرمیچ جیتے، ان جیسے کھلاڑی بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، ، اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جانا چاہیے۔ وہ ایک کبھی شارٹ ٹمپرڈ تھے، مجھے یاد ہے کہ ایک بار سنیل گواسکر نے بھی بی سی سی آئی سےان پر لگام لگانے کےلئے کہا تھا،لیکن اپنی شادی کے بعد سے وہ کافی سمجھدار ہو گئے ہیں ، وہ زیادہ عزت کےمستحق تھے۔”
گوتم گمبھیر نے پریکٹس کے دوران وراٹ کوہلی –روہت شرما کا نام بھی لیا
ہندوستانی ٹیم اس وقت بیکن ہیم میں پریکٹس کر رہی ہے۔ اس دوران گوتم گمبھیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کا نام لیا۔ انہوں نے کہا، “ہم 3 سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں (کوہلی، روہت اور اشوین) کے بغیر کھیلیں گے، اسے ایک موقع کے طور پر دیکھیں کہ آپ کو ملک کے لیے اب کچھ خاص کرنا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…