-بھارت ایکسپریس
شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی۔ (فائل فوٹو)
Shahid Afridi on Pakistan T20 Captaincy: ورلڈ کپ 2023 کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوچنگ اسٹاف سے لے کرکپتانی تک، ہرشعبے میں بڑے الٹ پھیر ہوئے ہیں۔ بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں اور ان کی جگہ الگ الگ فارمیٹ میں الگ الگ کپتان سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کی ٹسٹ کپتانی شان مسعود سنبھال رہے ہیں۔ وہیں ٹی-20 ٹیم کی کمان شاہین شاہ آفریدین کے ہاتھ میں آگئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کپتانی میں ہوئی ان تبدیلیوں سے متعلق اب شاہد آفریدی کا بے حد اہم اور دلچسپ بیان سامنے آیا ہے۔
جیو ٹی وی پربات چیت کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں، ”میں رضوان کی سخت محنت اور توجہ مرکوز کرنے کا مداح ہوں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت جو مجھے سب سے اچھی لگتی ہے، وہ یہ ہے کہ وہ صرف اپنے گیم پر دھیان دیتے ہیں۔ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کر رہا ہے۔ وہ ایک فائٹر کرکٹر ہیں۔ میں بابر اعظم کے بعد انہیں ٹی-20 ٹیم کے کپتان کے طور پر دیکھنا چاہتا تھا، لیکن غلطی سے شاہین آفریدی کو یہ ذمہ داری دے دی گئی۔“
شاہین شاہ آفریدی کا یہ بیان اس لئے دلچسپ ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ان کے داماد ہیں۔ وہ اکثر شاہین آفریدی کی تعریف بھی کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں شاہین آفریدی کو ملی ٹی-20 کپتانی کی تنقید کرکے انہوں نے سب کو حیران کردیا۔
آسٹریلیا دورے پر ہے پاکستانی ٹیم
پاکستان کی ٹیم اس وقت آسٹریلیا دورے پر ہے۔ وہ یہاں تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں حصہ لے رہی ہے۔ اس سیریز کے دو مقابلے کھیلے جاچکے ہیں اور پاکستان یہ سیریز بھی گنوا چکی ہے۔ 2-0 سے پیچھے ہوچکی پاکستانی ٹیم اب آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلے گی۔ اس سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…