بھارت ایکسپریس۔
Shadab Khan Mankading Out In 2nd ODI Against Afghanistan: پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں جب بھی کرکٹ کے میدان پر آمنے سامنے ہوتی ہیں تب مقابلے کی الگ ہی دلچسپی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایسا ہی کچھ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے 3 ونڈے میچوں کی سیریزکے دوسرے مقابلے میں دیکھنے کو ملا۔ اس میچ میں 301 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 49 اووروں تک 290 رن بنا لئے تھے۔ اس کے بعد آخری اوور کی شروعات ہوتے ہی کچھ ایسا حادثہ پیش آیا، جس کا کسی نے بھی تصورنہیں کیا تھا۔ اس وقت نان اسٹرائیک اینڈ پرکھڑے شاداب خان گیند پھینکے جانے سے پہلے ہی کریز چھوڑکرچلے گئے اورانہیں افغانی گیند بازفضل الحق فاروقی نے مانکڈنگ آؤٹ کردیا۔
اہم وقت پرشاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ یقینی طورپربہت سنسنی خیزہوگیا، لیکن آخرمیں پاکستانی ٹیم 1 گیند باقی رہتے ہوئے 1 وکٹ سے میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاداب خان کو اس اندازمیں آؤٹ کرنے پربرہمی کا اظہارکیا۔
میچ ختم ہونے کے بعد بابراعظم جب باقی ٹیم کے ساتھ میدان میں ہاتھ ملانے آئے توان کے چہرے پرغصہ صاف نظرآرہا تھا۔ اس دوران جب وہ افغانستان ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد نبی کے پاس پہنچے تو وہ ان کے ساتھ غصے کا اظہارکرتے ہوئے نظرآئے اوراشاروں کنایوں میں انہیں کچھ سمجھایا بھی۔
بابر اعظم نے میچ میں کھیلی 53 رنوں کی اہم اننگ
اس میچ کی بات کریں تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم ایک وقت میں کافی آسانی سے میچ جیتنے کے قریب پہنچتی ہوئی نظرآئی۔ 170 کے اسکورتک ٹیم صرف 1 وکٹ گنوا چکی تھی تاہم 211 کے اسکورتک پاکستانی ٹیم کی 6 وکٹیں گرنے سے میچ انتہائی سنسنی خیزصورتحال کو پہنچ چکی تھی۔ تاہم آخرمیں ٹیم نسیم شاہ کی 5 گیندوں پر10 رنوں کی ناقابل شکست اننگ کی بنیاد پرجیت گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس سیریزکے پہلے میچ میں کھاتہ نہ کھولنے والے پاکستانی کپتان بابراعظم نے اس میچ میں 53 رنوں کی اننگ کھیلی۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…