اسپورٹس

پاکستان کے نوجوان کرکٹر نے رقم کردی تاریخ، 146 سال کے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نہیں کرسکا کوئی دوسرا بلے باز

Sri Lanka vs Pakistan, Saud Shakeel Record: سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹسٹ میں نصف سنچری لگاکر سعود شکیل نے تاریخ رقم کردی ہے۔ دراصل، سعود شکیل اب ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے سات ٹسٹ میں نصف سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اب تک کوئی بھی بلے باز ایسا نہیں کرسکا تھا۔

27 سال کے سعود شکیل نے اپنے ٹسٹ کیریئر کے ابتدائی سبھی سات ٹسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے نام ورلڈ ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ سعود ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے کوئی بھی بلے باز یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا تھا۔

پاکستان کی گرفت میں ہے دوسرا ٹسٹ

دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں سری لنکائی ٹیم صرف 166 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس کے بعد خبرلکھے جانے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 4 وکٹ پر 344 رن بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی سبقت اب 178 رنوں کی ہوچکی ہے۔ سلامی بلے باز عبداللہ شفیق 165 اور سرفرازاحمد 14 رنوں پر کھیل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹسٹ کا دوسرا دن بارش سے خراب ہوگیا تھا۔ بارش کی وجہ سے دوسرے دن صرف 10 اوور کا ہی کھیل ہوسکا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago