بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ایک طرف بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے انڈیا نام سے اتحاد بنالیا ہے۔ وہیں دوسری این ڈی اے نے بھی کئی پارٹیوں کو شامل کرکے بڑا پیغام دیا ہے۔ اس درمیان یوپی کے سابق وزیراوم پرکاش راج بھرکی قیادت والی پارٹی سہیل دیوسماج پارٹی کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد پھوٹ پڑنے کے آثاردکھائی دے رہے ہیں۔ یوپی میں پہلے سے این ڈی اے کا حصہ نشاد پارٹی کے سربراہ اوریوگی حکومت میں وزیرسنجے نشاد نے ایک ایسا اعلان کیا ہے، جس نے ریاست میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے۔
سنجے نشاد گزشتہ کچھ دنوں سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ پہلے انہوں نے پھولن دیوی قتل سانحہ سے متعلق مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو خط لکھا۔ اس کے بعد اب انہوں نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹ کرکے لکھا، “نشاد پارٹی لوک سبھا کی 37 سیٹوں پر لڑنے کو تیارہے۔ ہم اپنے انتخابی نشان پرالیکشن لڑیں گے۔” سنجے نشاد کے اس اعلان سے ریاست کے سیاسی گلیاروں میں کھلبلی مچ گئی۔ اس کے بعد تمام طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
سنجے نشاد نے مچائی سنسنی
نشاد پارٹی کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا، “بی جے پی 2019 میں جن سیٹوں پر ہاری تھی، وہ سبھی ہمیں دے دے۔ ہم انہیں جیت کر دے دیں گے۔ نشاد پارٹی لوک سبھا کی 37 سیٹوں پر لڑنے کو تیار ہے۔ ہم اپنے سمبل پر الیکشن لڑیں گے۔”
سیاست پرگہری نظررکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اوم پرکاش راج بھرکے بی جے پی کے ساتھ آنے کے بعد نشاد پارٹی لوک سبھا الیکشن کے لئے سیٹ تقسیم سے متعلق دباؤ بنا رہی ہے۔ اب ریاست میں بی جے پی اتحاد میں تین پارٹیاں شامل ہوگئی ہیں۔ بی جے پی کے علاوہ سہیل دیوسماج پارٹی، اپنا دل ایس اور نشاد پارٹی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ میں کل 38 جماعتیں شامل ہوئی تھیں۔ جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا میں 26 پارٹیاں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…