اسپورٹس

IPL 2026: آئی پی ایل 2026میں سائی سدرشن نے رقم کی  تاریخ ،ٹی20 میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل

نئی دہلی: آئی پی ایل 2026 کے 60ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے گجرات ٹائٹنز کو 29 رنز سے شکست دے دی، لیکن اس مقابلے میں گجرات کے نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے اپنی شاندار کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں سدرشن نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں سب سے تیز 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔سائی سدرشن نے یہ سنگ میل صرف 78 اننگز میں حاصل کیا، جو اب تک کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب سے کم اننگز میں 3 ہزار ٹی20 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے سابق اوپنر شان مارش کے پاس تھا، جنہوں نے 85 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ سدرشن نے کولکاتا کے خلاف 28 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔

میچ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب گیند ان کی کہنی پر لگنے کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا، تاہم وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے واپس آئے اور ٹیم کو کامیابی دلانے کی بھرپور کوشش کی۔ اگرچہ گجرات ٹائٹنز ہدف حاصل نہ کر سکی، لیکن سدرشن کی جرات مندانہ اننگز نے شائقین کرکٹ کو خوب متاثر کیا۔یہ آئی پی ایل 2026 میں سدرشن کی ساتویں پچاس سے زائد رنز کی اننگز تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سب سے زیادہ بار 50 پلس اسکور بنانے کے شبھمن گل کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔ مزید یہ کہ وہ گجرات ٹائٹنز کی تاریخ میں مسلسل چار میچوں میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہاردک پانڈیا کے نام تھا، جنہوں نے مسلسل تین میچوں میں ففٹی اسکور کی تھی۔

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کپتان شبھمن گل نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ جوس بٹلر نے بھی 35 گیندوں پر 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 248 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 218 رنز ہی بنا سکی۔اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ فن ایلن نے تباہ کن انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 93 رنز بنائے، جبکہ انگکُرش رگھوونشی نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیمرون گرین نے بھی 28 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنایا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Virat Kohli: ویسٹ انڈیز سیریز میں بدلے گا وراٹ کوہلی کا بیٹنگ آرڈر؟ ٹیم مینجمنٹ کر سکتی ہے نیا تجربہ

وراٹ  کوہلی کو نمبر 3 سے ہٹانا اگرچہ ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے…

1 hour ago

Acharya Pramod Krishnam: مجھے اس طرح کی کالز پہلے بھی آ چکی ہیں، جان سے مارنے کی دھمکی پر آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان

آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ شری کلکی دھام کی تعمیر کے لیے انہوں نے…

2 hours ago

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

2 hours ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

3 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

5 hours ago