Indian cricket fans brutally troll KL Rahul: ‘راہل نام تو سنا ہوگا’… یہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ہے۔ مگر اب اس نام سے شاہ رخ نہیں بلکہ لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کی یاد آتی ہے۔ اس کی وجہ ان کا شاندار کھیل نہیں بلکہ فلاپ شو ہے، جس سے ان دنوں فینس خفا ہیں۔ کچھ وقت پہلے تک ان کی سست رفتار بلے بازی ٹیم انڈیا کی پریشانیاں بڑھا رہی تھی اور اب یہی حال لکھنؤ کا ہے۔ فینس نے راہل کو سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول کرتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک میمس شیئر کئے۔
کے ایل راہل کی سست بلے بازی
لکھنؤ کے سلامی بلے باز اور کپتان کے ایل راہل نے 32 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنوں کی اننگ کھیلی۔ راہل نے اس میچ میں کافی سست رفتار اننگ کھیلی۔ اتنا ہی نہیں راہل نے اننگ کا پہلا اوور میڈن کھیلا، جس سے ہر کوئی خفا ہے۔
دراصل، راجستھان کے لئے پہلا اوور ٹرینٹ بولٹ نے کیا۔ یہ اوور راہل نے میڈن کھیلا۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں کے ایل راہل کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہوگیا۔ اس پر فینس نے انہیں جم کر ٹرول کیا۔ دراصل، آئی پی ایل تاریخ میں 2014 سے اب تک کل 27 میڈن اوور پھینکا گیا ہے۔ اس میں سے کے ایل راہل نے سب سے زیادہ 11 بار میڈن اوور کھیلا۔
راہل کی بلے بازی پر بھڑکے کیون پیٹرسن
آن ایئر کمینٹیٹر کیون پیٹرسن اور نک نائٹ پاور پلے میں کے ایل راہل کے نظریے سے حیران رہ گئے کیونکہ ہندوستان کے اسٹار بلے باز بیشتر مواقع پر بڑے شاٹ جانے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ کیون پیٹرسن نے کے ایل راہل کی اننگ کو بورنگ اننگ قرار دیتے ہوئے کہا، کے ایل راہل کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنا سب سے بورنگ چیز ہے۔“
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…