نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو نے پیر کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں دہلی کیپٹلز کو یکطرفہ انداز میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے جوش ہیزل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ بھونیشور کمارنے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کیپیٹلز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام نظر آئی۔ پوری ٹیم محض 75 رنز پر 16.3 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔ ایک وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کہیں آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم اسکور 49 رنز کا ریکارڈ نہ ٹوٹ جائے۔ امپیکٹ پلیئر کے طور پر آنے والے ابھیشیک پوریل نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو کچھ حد تک سہارا دیا۔
بولنگ میں ہیزل ووڈ نے 3.3 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں، جن میں کے ایل راہل، نتیش رانا، سمیر رضوی اور ابھیشیک پورل شامل تھے۔ دوسری جانب بھونیشور کمار نے نہایت کفایتی بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں صرف 5 رنز دے کر ٹرسٹان اسٹبس، اکسر پٹیل اور ساحل پرکھ کو آؤٹ کیا۔ دیگر بولرز میں راسخ سلام، سویاش شرما اور کرونال پانڈیانے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلورو نے نہایت آسانی سے میچ اپنے نام کر لیا۔ وراٹ کوہلی نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے جب کہ دیودت پڈیکل نے 34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ اگرچہ ہدف چھوٹا تھا، مگر اسی دوران وراٹ کوہلی نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں 9000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
اس جیت کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو کی پلے آف میں رسائی کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔ ٹیم نے اب تک 8 میں سے 6 میچ جیتے ہیں اور 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی کافی بہتر ہے۔ بنگلورو کو اب باقی 6 میچوں میں سے صرف 2 جیت درکار ہیں تاکہ وہ پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر سکے، اور اگر ٹیم ٹاپ-2 میں رہتی ہے تو اسے فائنل تک پہنچنے کے دو مواقع ملیں گے۔دوسری جانب دہلی کیپیٹلز کی صورتحال کافی مشکل ہو چکی ہے۔ ٹیم نے 8 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ اب اسے پلے آف میں پہنچنے کے لیے اپنے باقی 6 میں سے کم از کم 5 میچ جیتنا ہوں گے، جبکہ اس کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج بھی اس کے حق میں ہونا ضروری ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…