اسپورٹس

Rohit Sharma Hugging Yashasvi Jaiswal: روہت شرما نے یشسوی جیسوال کو  لگا یاگلے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،ہٹ مین کا یہ انداز  آپ کادل جیت لے گا

  راجستھان رائلز کے اوپنر یشسوی جیسوال نے ممبئی انڈینز کے خلاف 60 گیندوں میں 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ راجستھان رائلز نے یشسوی جیسوال کی شاندار سنچری کی بنیاد پر ممبئی انڈینز کو باآسانی شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں راجستھان رائلز نے ہدف 18.4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح سنجو سیمسن کی ٹیم نے سیزن کی ساتویں جیت حاصل کی۔

یشسوی جیسوال اور روہت شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہ ہے۔ دراصل یشسوی جیسوال کی سنچری کے بعد ممبئی انڈینس کے کھلاڑی روہت شرما نے نوجوان بلے باز کو گلے لگایا۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔ روہت شرما نے یشسوی جیسوال کو گلے لگانے کے بعد مبارکباد دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا یوزر مسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

یہ تقریباً طے ہے کہ راجستھان رائلز پلے آف میں کھیلے گی!

آپ کو بتاتے چلیں کہ ممبئی انڈینز کو شکست دے کر راجستھان رائلز نے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ اب راجستھان رائلز کے 8 میچوں میں 14 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، دوسرے نمبر پر موجود کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان 4 پوائنٹس کا فرق ہے۔  راجستھان رائلز کے خلاف شکست کے بعد ممبئی انڈینس کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو بڑاجھٹکالگا ہے۔ اب ممبئی انڈینس کے 8 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

6 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

7 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

7 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

7 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

8 hours ago