اسپورٹس

Rohit Sharma created history: روہت شرما نے رقم کی تاریخ، اپنی ہی سرزمین پر آسٹریلیائی بھی نہ کر سکے یہ کارنامہ

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما نے نصف سنچری اننگ کھیلتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ روہت شرما بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیائی سرزمین پر ایک روزہ میچوں میں 1,000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک 21 ون ڈے میچوں میں 56.36 کی اوسط سے 1,071 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔

اس فہرست میں وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے آسٹریلیائی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف 20 ون ڈے میچوں میں 42.21 کی اوسط سے 802 رنز بنائے۔ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف اس کی اپنی زمین پر 3 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

فہرست میں سچن تندولکر تیسرے مقام پر ہیں، جنہوں نے 1991 سے 2012 کے درمیان 25 میچوں میں 740 رنز بنائے، جبکہ 21 میچوں میں 684 رنز بنانے والے مہندر سنگھ دھونی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 11 ون ڈے میچوں میں 683 رنز جوڑے۔

ایڈیلیڈ اوول میں جاری اس مقابلے کی بات کریں تو، پہلے بیٹنگ کرنے اتری بھارتی ٹیم نے خراب شروعات کے باوجود 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم نے 17 کے اسکور پر ہی کپتان شبمن گل (9) اور وراٹ کوہلی (0) کی وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد روہت شرما نے شریس ائیر کے ساتھ 118 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔

روہت شرما 97 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ائیر نے 77 گیندوں میں 61 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ، اکشر پٹیل نے ٹیم انڈیا کے لیے 44 رنز جوڑے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 60 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ، زیویر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ باقی 2 وکٹیں مچل اسٹارک کو ملیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

16 minutes ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

1 hour ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

2 hours ago