اسپورٹس

Rishabh Pant Toe Fracture: رشبھ پنت پوری ٹسٹ سیریز سے باہر، میڈیکل رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق

رشبھ پنت کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، انہیں ٹھیک ہونے میں دو ماہ کا وقت لگے گا۔ اس کا مطلب انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹسٹ سیریز سے رشبھ پنت باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں مینچسٹر میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن دائیں پیرکی انگلی میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں ایمبولینس سے میدان کے باہرلے جایا گیا۔ اس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا تھا۔

رشبھ پنت چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن زخمی ہوئے تھے۔ کرس ووکس کے ذریعہ ڈالے گئے 68ویں اوور میں ریورس سوئیپ کھیلنے کی کوشش کررہے رشبھ پنت کے دائیں پیر کے جوتے میں گیند سیدھا آکرلگی تھی۔ اس کے بعد وہ کافی درد میں تھے، ان کے خون بھی آرہا تھا اور سوجن بھی آگئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایمبولینس سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔ کیونکہ رشبھ پنت چل نہیں پا رہے تھے۔

رشبھ پنت کی اسکین رپورٹ آئی سامنے

بی سی سی آئی  کےذرائع کے حوالے سے انڈین ایکسپریس نے لکھا، “اسکین رپورٹ میں فریکچرکی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ چھ ہفتوں تک میدان سے دور رہیں گے۔ میڈیکل ٹیم یہ دیکھنے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا وہ درد ختم کرنے والی دوا لے کربلے بازی کرنے واپس آسکتے ہیں یا نہیں۔ تاہم، اسانہیں  ابھی بھی چلنے کے لیے سہارے کی ضرورت ہے اوران کے بلے بازی کے امکانات بہت کم لگ رہے ہیں۔”

رشبھ پنت کو کون ہوگا متبادل؟

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچویں ٹسٹ کے لئے رشبھ پنت کی جگہ ایشان کشن کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پانچواں ٹسٹ 31 جولائی سے 4 اگست کے درمیان ‘دی اوول’ میدان میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستان کے لئے چوتھا ٹسٹ کرو یا مرو جیسا

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ پر چوتھا ٹسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کربین اسٹوکس نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے پہلے وکٹ کے لئے 94 رنوں کی شراکت کی۔ راہل 46 رن بناکر کرس ووکس کی گیند پرآؤٹ ہوئے، اس کے بعد یشسوی جیسوال نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر 58 رن کے اسکورپرلیام ڈاسن کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

24 minutes ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

47 minutes ago

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں جانئے کیا ہے فرق؟

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

2 hours ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

3 hours ago

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

3 hours ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

3 hours ago