اسپورٹس

Gautam Gambhir vs Rohit Sharma: گوتم گمبھیر اور روہت شرما کے درمیان کیوں ایک رائے نہیں ! رپورٹ میں ہوا چونکا دینے والا انکشاف

 حال ہی میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 3-0 سے جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کو ایک جائزہ اجلاس(ریویومیٹنگ) منعقد کی۔ بی سی سی آئی کی جائزہ میٹنگ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ اور صدر راجر بنی موجود تھے، لیکن سوال یہ ہے کہ اس میٹنگ کے بعد کیا ہوا؟
پی ٹی آئی کے مطابق ہندوستانی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر

پی ٹی آئی کے مطابق ہندوستانی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما کئی معاملات پر متفق نہیں ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ کے انداز پر سوالات اٹھے یا نہیں،لیکن بھارتی تھنک ٹینک کئی معاملات پر گوتم گمبھیر سے متفق نہیں ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی اور تیز گیند باز ہرشیت رانا کے انتخاب میں گوتم گمبھیر کا بڑا ہاتھ تھا، لیکن ٹیم انتظامیہ کے دیگر لوگ ہیڈ کوچ کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کو آسٹریلیا کے دورے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈربن میں سنچری بنانے کے بعد سنجو سیمسن نے کیا انکشاف، کہا- خود کی صلاحیت پر ہوتا تھا شک

بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ 

ساتھ ہی جمعہ کو بی سی سی آئی کی جائزہ میٹنگ میں ہندوستان کی شکست کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا، ‘یہ چھ گھنٹے کی میراتھن میٹنگ تھی، جو اس طرح کی شکست کے بعد طے تھی۔ ہندوستان آسٹریلیا کے دورے پر جا رہا ہے اور بی سی سی آئی اس بات کو یقینی بنانا چاہے گا کہ ٹیم دوبارہ پٹری پر آجائے۔ بورڈ جاننا چاہے گا کہ تھنک ٹینک (گمبھیر-روہت-اگرکر) اس بارے میں کیا سوچ رہے ہیں۔ اس وقت گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔ اس لیے انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

7 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

33 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

48 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago