دو بار کی اولمپک میڈل جیتنے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے پیرس اولمپکس کے خواتین کے سنگلز مقابلے میں اتوار کو یہاں گروپ ایم کے میچ میں مالدیپ کی فاطمہ عبدالرزاق کے خلاف آسان جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ مسلسل تیسرے اولمپک میڈل کے لیے چیلنج کرنے والی سندھو اور فاطمہ کے درمیان فرق صاف نظر آرہا تھا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے اپنی کم لیول کی کھلاڑی کو صرف 29 منٹ میں سیدھے گیمز میں 21-9 21-6 سے شکست دی۔ ریو اولمپکس 2016 میں چاندی اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا میڈل جیتنے والی 10 ویں سیڈ سندھو بدھ کو گروپ کے اپنے دوسرے میچ میں عالمی نمبر 75 ایسٹونیا کی کرسٹن سے مقابلہ کریں گی۔
رمتا جندال نے تاریخ رقم کی
بھارت کی رمتا جندل نے 10 میٹر ایئر رائفل ویمنز سنگلز میں تاریخ رقم کی۔ وہ اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی تیسری ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 20 سالہ رمتا جندال نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 631.5 کے اسکور کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے تمام چھ سیریز میں 100 پلس اسکور کیا۔ اسی ایونٹ میں بھارت کی ایلاوینل 630.7 کے اسکور کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہی اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔
بلراج نے روئنگ میں تاریخ رقم کی
یہ بھی بڑھیں:پی ایم مودی یوکرین کا کریں گے دورہ، کانگریس نے پوچھا، منی پور کب جائیں گے وزیراعظم ؟
اس کے علاوہ روئنگ میں بلراج پنوار نے کوارٹر فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ بلراج اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے بلراج پنوار ریپیچج راؤنڈ میں موناکو کے کوئنٹن اینٹوگنیلی سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بلراج پنوار اب منگل کو مینس کے سنگل سکلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شرکت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…