کانگریس کے سینئر لیڈر راجیو شکلا متوقع طور پر بی سی سی آئی کے موجودہ صدر راجر بنی کی سبکدوشی کے بعد عبوری صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ بنی سورو گانگولی کے بعد بی سی سی آئی کے 36ویں صدر بنے تھے۔ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر بنی کا دورٹی 20ورلڈ کپ 2024 اور چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستان کی جیت تک رہا۔ بنی جلد ہی بی سی سی آئی کی عمر کی حد کے اصول کی وجہ سے اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ قاعدے کے مطابق انہیں 70 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنا ہو گا۔بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی راجر بنی 19 جولائی 2025 کو 70 سال کے ہو جائیں گے۔اس کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ ایسے میں اب راجیو شکلا کے صدر بننے کی بات سامنے آئی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ راجر بنی سال 2022 میں بی سی سی آئی کے صدر بنے تھے۔ بنی نے سورو گانگولی کی جگہ لی تھی۔ بنی 1983 میں ہندوستان کی پہلی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔ بنی نے 1983 کے ورلڈ کپ میں شاندار گیند بازی کی اور 18 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب، راجیو شکلا 2020 سے بی سی سی آئی کے نائب صدر ہیں، وہ 2017 تک اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور 2018 تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ باضابطہ اعلان بنی کی سالگرہ کے قریب متوقع ہے، لیکن اگر سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے ہوا تو راجیو شکلا اس سال جولائی میں بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھال لیں گے اور بی سی سی آئی کے نئے صدر بن جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایرانی بحریہ نے تیل بردار جہاز کو ’خلاف ورزی کرنے والا‘ جہاز قرار دیا۔ بیان…
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوان ہندوستانی اقدار کو…
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کی میزبانی میں…
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس…
ممبئی کے وکرولی ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان کی بہادری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر…
اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…