اسپورٹس

Punjab Kings reaches on Top IPL 2025: پنجاب کنگس نے توڑا ممبئی انڈینس کا غرور، ٹاپ-2 میں جگہ یقینی

آخرکارآئی پی ایل-2025 کے پلے آف سے پہلے ایک ٹیم نے ٹاپ-2 میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔ سارے دعووں اورامیدوں سے ہٹ کرشرے یس ایئر کی کپتانی والی پنجاب کنگس نے اپنے سے زیادہ مضبوط نظرآرہی ممبئی انڈینس کو یکطرفہ انداز میں 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ جے پورمیں کھیلے گئے لیگ اسٹیج کے اپنے آخری میچ میں پنجاب کنگس نے ارش دیپ سنگھ کی بہترین گیند بازی اور پریانش آریہ-جاش انگلس کے زبردست  جواب کی بدولت 19 اوورمیں کے اندر ہی 189 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا اور پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا اوراب پہلا کوالیفائرکھیلے گی۔ وہیں ممبئی انڈینس چوتھے مقام پر ہی رہے گی اور ایلیمینیٹرکھیلے گی۔

سوریہ کماریادو کے طوفان پرارش دیپ کی لگام

جے پورمیں پیرکے روز26 مئی کوکھیلے گئے لیگ اسٹیج کے 69ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کی۔ اس کے لئے روہت شرما اوررائن رکلٹن نے تیزشروعات کی۔ مگرپھردونوں ہی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے، لیکن سوریہ کماریادو(57) نے یہ ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے اس سیزن میں اپنی شاندارکارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک اوربہترین نصف سنچری لگائی۔ حالانکہ دوسری طرف سے انہیں زیادہ ساتھ نہیں ملا اورجوبھی بلے بازآیا، وہ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا ہے۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا، ول جیکس اورنمن دھیرنے تیزی سے رن بنائے۔ مگرآخری اوورمیں ارش دیپ نے صرف تین رن دے کر 2 وکٹ لئے اورممبئی کو 200 رنوں سے روک دیا۔

پریانش-انگلس نے کی اہم شراکت

اس کے جواب میں پربھ سمرن سنگھ اورپریانش آریہ نے تیز شروعات دلانے کی کوشش کی، لیکن پربھ سمرن اس بارفارم میں نظرنہیں آئے اورپانچویں اوورمیں جسپریت بمراہ کا شکاربن گئے۔ ممبئی کی بہترین فارم اور خطرناک گیند بازی کو دیکھتے ہوئے ہرکسی نے یہ سوچا ہوگا کہ یہاں سے پنجاب کی واپسی مشکل ہے، لیکن پریانش (62) اورجاش انگلس (73) نے مل کرممبئی کی گیند بازی کا غرورتوڑدیا۔ دونوں نے نہ صرف ایک بڑی شراکت کی، بلکہ  بے حد تیز رفتار سے رن بنائے۔ اس دوران دونوں نے باری باری سے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ پریانش اورانگلس کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان شرے یس ایئرنے ٹیم کو جیت تک پہنچایا اورجیت کا چھکا بھی لگایا۔

پہلا کوالیفائرکھیلے گی پنجاب کنگس

اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگس نے لیگ اسٹیج کا اختتام 14 میچ میں 19 پوائنٹس کے ساتھ کیا۔ اس طرح ٹیم نے گجرات کوپیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرلیا اوراس کا پہلے یا دوسرے مقام پررہنا یقینی ہوگیا ہے۔ اس کے دم پرٹیم 29 مئی کو ہونے والا پہلا کوالیفائرکھیلے گی، جہاں اسے فائنل میں پہنچنے کے دو مواقع ملیں گے۔ مگرپہلے کوالیفائرمیں اس کا مقابلہ کس سے ہوگا، اس کا فیصلہ منگل کورائل چیلنجرس بنگلورو اور لکھنو سپرجائنٹس کے مقابلے سے ہوگا۔ اگر بنگلورو جیتی تو وہ پہلا یا دوسرا مقام حاصل کرے گی اورپنجاب سے مدمقابل ہوگی۔ مگربنگلوروکی ہار یا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں گجرات دوسرے مقام پررہے گی۔ جبکہ بنگلورو تیسرے مقام پررہ کرممبئی سے مدمقابل ہوگی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

3 hours ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

5 hours ago