بین الاقوامی

Indus Water Treaty: شہباز شریف نے ٹیک دیئے گھٹنے، ایران پہنچ کرکہا- ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار ہے پاکستان

Indus Water Treaty: ہندوستان کی جانب سے سندھ-طاس معاہدہ ملتوی کرنے کے بعد پانی کے ایک ایک قطرے کے لئے ترس رہا پاکستان مذاکرات کے لئے تیارہوگیا ہے۔ پاکستان اب ہندوستان سے سندھ-طاس معاہدہ اورمسئلہ کشمیرپربات کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ہندوستان نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اگراب بات چیت ہوگی توصرف دہشت گردی اورپاکستان کے زیرقبضہ کشمیر(پی اوکے) کے معاملے پرہوگی۔

تہران میں ایرانی صدر کے ساتھ شہباز شریف نے کی پریس کانفرنس

ایران کے دورہ پرپہنچے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے پیر(26 مئی، 2025) کوتہران میں ایرانی صدرمسعود پیزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیارہے۔ سندھ-طاس معاہدہ منسوخ ہونے اورآپریشن سندورسے گہری چوٹ کھائے پاکستان کی عقل ابھی بھی ٹھکانے نہیں آئی ہے۔ ایران میں بھی شہبازشریف نے کشمیرکا راگ چھیڑ دیا۔

پاکستان کو ایک ایک پیسے کے لئے بھیک مانگنی پڑے گی: وزیراعظم مودی

گزشتہ ہفتے راجستھان میں منعقدہ ایک ریلی میں وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کوخبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اگروہ دہشت گردی کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے تو پاکستان کوایک ایک پیسے کے لئے بھیک مانگنی پڑے گی۔ وہیں آج گجرات کے دوروزہ دورہ پرگئے وزیر اعظم مودی نے داہود میں واضح طورپرکہا کہ آج ملک مایوسی سے نکل کریقین کی روشنی میں ترنگا لہرا رہا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جوہماری ماؤں اوربہنوں کا سندورمٹانے کی کوشش کرے گا، اس کا مٹنا طے ہے۔ وزیراعظم مودی نے مزید کہا، ”سوچئے، جموں وکشمیرکے پہلگام میں دہشت گردوں نے جوکچھ کیا، کیا ہندوستان خاموش بیٹھ سکتا ہے؟ کیا مودی خاموش بیٹھ سکتا ہے؟ اگرکوئی ہماری بہنوں کے سندورکومٹائے گا تواس کا بھی مٹنا طے ہوجاتا ہے۔ اس لئے آپریشن سندورصرف ایک فوجی کارروائی نہیں ہے۔ یہ ہم ہندوستانیوں کے تہذیب وثقافت اورہمارے جذبات کا اظہارہے۔ دہشت گردوں نے 140 کروڑہندوستانیوں کوچیلنج کیا تھا۔ اس لئے مودی نے وہی کیا، جس کے لئے ملک کی عوام نے مجھے پردھان سیوک کی ذمہ داری دی ہے۔“

پاکستان سے بات صرف پی اوکے کے موضوع پر ہوگی: ہندوستان

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ پاکستان کوہندوستان کے حق کا ایک بھی بوند پانی نہیں ملے گا۔ انہوں نے بیکانیرمیں لوگوں سے کہا کہ ہندوستانیوں کے خون سے کھیلنا پاکستان کوبہت مہنگا پڑے گا اوریہ ہندوستان کا عزم مصمم ہے کہ اسے کوئی بھی عالمی دباوبدل نہیں سکتا۔  وزیراعظم مودی اوروزیرخارجہ ایس جے شنکرکئی بارواضح واضح کرچکے ہیں کہ مستقبل میں جب بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوگی توصرف پاکستان مقبوضہ کشمیرسے متعلق ہوگی۔ کیونکہ پاکستان نے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہونے کے باوجود کشمیرپرغیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago