انٹرٹینمنٹ

Actress Casting Couch Experience: ڈائریکٹر کے ساتھ سونے سے انکارکرنے والی اداکارہ نے بعد میں دی 100 کروڑ کی فلم، تفصیل جان کررہ جائیں گے حیران

Actress Casting Couch Experience: بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ کی جڑیں کافی مضبوط ہیں اوریہ بات کسی سے چھپی بھی نہیں ہے۔ کئی اداکارہ اس بارے میں کھل کر بول چکی ہیں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ نے بھی کاسٹنگ کاوچ کا تجربہ شیئرکیا اور انکار کرنے پر ان کے ہاتھ سے کئی فلمیں چلی گئیں۔ ان کے نیکڈ فوٹو شوٹ (برہنہ تصاویر) تک کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ اداکارہ ہیں نرگس فاخری، جنہوں نے امتیازعلی کی فلم ‘راک اسٹارر’ سے ڈیبیوکیا تھا۔ اداکارہ نے ورون دھون سے لے کراکشے کمارتک کے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم اپنے کیریئرمیں انہوں نے کاسٹنگ کاوچ کا درد بھی جھیلا۔ حالانکہ انہوں نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پریشانی سے خود کوبچالیا۔

ڈائریکٹرکے ساتھ نہ سونے کی چکائی قیمت

نرگس فاخری نے خود اپنا کاسٹنگ کاوچ تجربہ شیئرکیا تھا۔ کوئی موئی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باراداکارہ نے بتایا تھا کہ ”مجھے ہمیشہ سے پتہ تھا کہ مجھے کس چیز کی بھوک ہے۔ میں شہرت کی بھوکی نہیں ہوں۔ اس لئے کچھ بھی کرنے کے لئے راضی نہیں ہوا جاسکتا۔ برہنہ نہیں ہوسکتی یا ڈائریکٹرکے ساتھ سونہیں سکتی۔ میں نے کئی نوکریاں کھوئی ہیں کیونکہ میں نے کچھ چیزیں نہیں کی ہیں اوریہ دل توڑنے والا تھا۔

برہنہ فوٹوشوٹ کا ملا تھا آفر

نرگس فاخری نے مزید کہا تھا-  ”میرے پاس ایک اسٹینڈرڈ تھا۔ میری ایک حد تھی، لیکن جب مجھے ان چیزوں کوایک سے زیادہ بار لینے کے لئے باہرنکال دیا گیا تو برا لگا۔ لیکن پھر مجھے پتہ چلا کہ اچھے لیگ جیتتے ہیں۔ اس دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں ماڈلنگ کے دوران پلے بوائے میگزین سے ٹاپ لیس شوٹ کے لئے کال آیا تھا، جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔”

100 کروڑ کی فلم دے چکی ہیں نرگس فاخری

واضح رہے کہ نرگس باخری نے کئی فلمیں کیں، لیکن ان کی ہٹ فلم اکشے کمارکے ساتھ رہی۔ اداکارہ  ‘ہاوس فل-3’ میں نظرآئی تھیں، جس نے باکس آفس پر 109.14 کروڑروپئے کا کلیشن کیا تھا۔ اب اداکارہ اسی فلم کی پانچویں قسط یعنی ‘ہاوس فل-5’ میں ایک بارپھراکشے کمارکے ساتھ نظرآئیں گی۔ یہ فلم 6 جون 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

7 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

11 minutes ago

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

43 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

1 hour ago