ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت۔ (فائل فوٹو)
ایک اہم فیصلے میں مرکز ی حکومت نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت کی سروس میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے ان کی مدت کار کو31 مئی 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ڈاکٹر سمیر وی کامت، جو دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے (DDR&D) کے سکریٹری بھی ہیں، کی ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔
جانیے کون ہیں سمیر وی کامت
واضح رہے کہ سمیر وی کامت کو 25 اگست 2022 کو اس اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ سمیر IIT کھڑگپور اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ کے سابق طالب علم ہیں۔ انھوں نے 1989 میں DRDO میں شمولیت اختیار کی اور اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل (بحری نظام اور مواد) کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
ممتاز سائنسدان ڈاکٹر سمیر وی کامت انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (INAE) اور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز انڈیا (IEI) کے فیلو بھی ہیں۔ وہ IIT کھڑگپور کا ممتاز ایوارڈ، وزارت اسٹیل کی طرف سے میٹالرجسٹ آف دی ایئر ایوارڈ اور DRDO کا سال کا بہترین سائنسدان کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ بین الاقوامی رسائل و جرائد میں ان کے 180 سے زیادہ مقالے شائع ہوئے ہیں۔
حال ہی میں کیا تھا ناگپور میں واقع سولر انڈسٹریز کا دورہ
اس سے پہلے 22 مئی کو ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے جمعرات کو ناگپور میں سولر انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ سولر انڈسٹریز ایک سرکردہ دیسی دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو دفاعی پیداوار پر ہندوستان کی خود انحصاری میں تعاون کرتی ہے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر کامت نے سولر انڈسٹریز کی جانب سے تیار کی جانے والی مختلف دفاعی مصنوعات کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔ اے این آئی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر کامت نے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں نجی صنعت کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی زور دیا۔
کامت نے کہا ’’نجی شعبہ دفاعی شعبے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ’آتم نربھر بھارت‘ کے اہداف کو حاصل کرنے اور ہماری جنگی طاقت کو بڑھانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جائے۔‘‘ وہیں پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر کامت نے ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…