اسپورٹس

Wrestlers Protest: جنتر منتر سے انڈیا گیٹ تک پہلوانوں نے نکالا کینڈل مارچ،کسان رہنما راکیش ٹکیت اور ستیہ پال ملک رہے ساتھ

Wrestlers Protest Candle March: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئےآج ریسلرز نے کینڈل مارچ نکالاہے۔ یہ کینڈل مارچ جنتر منتر سے انڈیا گیٹ تک نکالا گیا۔ اس مارچ میں کھاپ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔ سابق گورنر ستیہ پال ملک بھی پہلوانوں کو سپورٹ کرنے انڈیا گیٹ پہنچے ہوئے تھے ۔ کینڈل مارچ میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت بھی موجود تھے۔ اس دوران پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہماری بہنوں کی عزت ہمارے لیے جان سے زیادہ قیمتی ہے۔ جب تک ملک کی بیٹیوں کو انصاف نہیں ملتا یہ تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔ بہت سے لوگ اس تحریک کو بدنام کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اس لیے میری آپ سے گزارش ہے کہ اس طرح ہمارا ساتھ دیتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے محبت کرنے والے تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگوں کو یہ سوال حکومت سے پوچھنا چاہئے کہ ہمارے چیمپئن ایک مہینے سے سڑک پر کیوں ہیں؟ ان کی جگہ سڑک نہیں بلکہ میدان ہے۔ ریسلر ساکشی ملک نے کہا کہ یہ ملک کی بیٹیوں کی لڑائی ہے جس میں آپ سب کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔ ہزاروں لوگوں نے جنتر منتر سے انڈیا گیٹ تک انصاف کے لیے مارچ شروع کیا۔ آج ہماری تحریک کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی تک ہمیں انصاف ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔

پہلوانوں کے مظاہرے میں پہنچنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ اگر حکومت درست ہوتی تو برج بھوشن سنگھ جیل میں ہوتے۔ ملک کے کئی مشہور پہلوان برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 اپریل سے یہاں جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ سنگھ پر ایک نابالغ سمیت چھ خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ دہلی پولیس نے گزشتہ ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی تھیں۔ لیکن ابھی تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہریانہ کے روہتک میں پہلوانوں کی حمایت میں کھاپ مہاپنچایت بھی منعقد کی گئی تھی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کی حمایت کرنے والی خواتین 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پنچایت منعقد کریں گی، جس دن وزیر اعظم نریندر مودی نئے تعمیر شدہ پارلیمنٹ کا افتتاح کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

7 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

8 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

9 hours ago