-بھارت ایکسپریس
سول سروسیزامتحانات (یوپی ایس سی) 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ٹاپ-10 کی فہرست میں 6 لڑکیاں شامل ہیں۔ وہیں 30 مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ یوپی ایس سی کے مطابق، 2022 میں 933 امیدواروں نے سول سروسیزامتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح سے یہ تعداد ایک بار پھر کافی کم ہے کیونکہ مجموعی امیدواروں کی کامیابی کا محض تین فیصد ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ، زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ممبئی حج کمیٹی ودیگرکی جانب سے سول سروسیز امتحانات کی تیاریاں کرائی جاتی ہیں۔ حالانکہ یہاں پرمسلم طلبا کے ساتھ ساتھ غیرمسلم طلبا کی بھی تیاری کرائی جاتی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کل 23 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ اے ایم یو کے مطابق اس کے پانچ مسلم طلبا نے یوپی ایس سی سی 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آل آنڈیا رینک میں 30 مسلم امیدواروں نے حاصل کی کامیابی
یوپی ایس سی 2022 میں وسیم احمد بھٹ (ساتویں آل انڈیا رینک)، مسکان ڈاگر(اے آئی آر-72)، نوید احسان بھٹ (اے آئی آر-84)، اسد زبیر (اے آئی آر-86)، عامرخان(اے آئی آر-154)، روحانی (اے آئی آر-159)، عائشہ فاطمہ (اے آئی آر-184)، شیخ حبیب اللہ (اے آئی آر-189)، ذوفشن حق(اے آئی آر-193)، منن بھٹ (اے آئی آر-231)، عاکف خان (اے آئی آر-268)، معین احمد (اے آئی آر-296)، محمد عیدالاحمد (اے آئی آر-298)، ارشد محمد (اے آئی آر-350) رشیدہ خاتون (اے آئی آر-354)، ایمن رضوان (اے آئی آر-398)، محمد رضوان (اے آئی آر-441)، محمد عرفان (اے آئی آر-476)، سید محمد حسین(اے آئی آر-570)، قاضی عائشہ ابراہیم (اے آئی آر-586) محمد افضل (اے آئی آر-599)، ایس محمد یعقوب (اے آئی آر-612)، محمد شاداب (اے آئی آر-642)، تسکین خان (اے آئی آر-736)، محمد صدیق شریف (اے آئی آر-745)، عاقلہ بی ایس (اے آئی آر-760)، محمد برہان زماں، (اے آئی آر-768، فاطمہ حارث (اے آئی آر-774)، ارم چودھری(اے آئی آر-852)، شیریں شاہانہ ٹی کے (اے آئی آر-913) نے کامیابی حاصل کی ہے۔
وسیم احمد کے گھر پر جشن کا ماحول
جموں وکشمیر کے 24 سالہ وسیم احمد بھٹ نے آل انڈیا ساتویں رینک حاصل کی ہے۔ انہیں اینتھرو پولوجی کی کتابیں پڑھنے اورسائنس فائی ٹی وی شوز دیکھنے کا شوق ہے۔ ان کا اختیاری مضمون اینتھرو پولوجی تھا۔ وسیم کی حصولیابی پر ان کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ ان کی ماں نے کہا کہ ہماری فیملی بہت خوش ہے۔ میں سبھی والدین سے اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی اپیل کرتی ہوں۔ انہوں نے پورے جموں وکشمیر کا سر اونچا کیا ہے۔ وسیم احمد بھٹ نے یوپی ایس سی سول سروسیز امتحانات 2020 میں 225 ویں اے آئی آرحاصل کی تھی۔ وہ فی الحال مہاراشٹر کے ناگپورمیں تعینات ہیں۔ وسیم احمد کا یہ تیسرا اٹیمپٹ تھا۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، سری نگر سے بی ٹیک کیا ہے۔
تین مرحلوں میں منعقد ہوتے ہیں امتحان
یوپی ایس سی کی طرف سے سول سروسیزامتحان سالانہ تین مرحلوں میں منعقد کی جاتی ہے، جن میں امیدواروں کو پری لمس، مینس اورانٹرویوسے گزرنا پڑتا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس (آئی اے ایس)، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) اورانڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سمیت دیگرسروسیز کے افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…