بین الاقوامی

Amazon founder Jeff Bezos: ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی گرل فرینڈ لارین سانچیز نے 4000 کروڑ مالیت کی یاٹ پر کی منگنی

Amazon founder Jeff Bezos:  دنیا کے 10 امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے والے اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لارین سانچیز کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ہائی پروفائل اس پروگرام میں سابق NFL کھلاڑی ٹونی گونزالیز بھی شامل ہوئے۔ واضح رہے کہ جیف بیزوس اور سانچیز کانز فلم فیسٹیول کے لئے اس وقت فرانس میں ہیں۔ جہاں وہ ستاروں سے بھرپور پارٹی سرکٹ میں شامل ہو رہے ہیں۔کئی مہینوں سے دونوں کی شادی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

دونوں دے چکے ہیں اپنے اپنے شریک حیات کو طلاق

جیف بیزوس کی گرل فرینڈ لارین سانچیز براڈکاسٹ جرنلسٹ رہ چکی ہیں۔ وہیں ان کے پاس ائیر بس ACH-135 ہیلی کاپٹر بھی ہے۔ اس کے علاوہ لارین ہیلی کاپٹر پائلٹ اور بلیک آپس ایویئشن کی بانی بھی ہیں۔ لارین نے 2005 میں ہالی ووڈ ایجنٹ پیٹرک وہائٹ سیل سے شادی کی تھی۔ دونوں کا یہ رشتہ تقریباً 13 سال تک جاری رہا اور 2019 میں وہ طلاق لے کر الگ ہو گئے۔بتا دیں کہ پیٹرک سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ جن میں ان کے بیٹے کا نام ایوان اور ایک بیٹی کا نام ایلا ہے۔

وہیں بیزوس اور ان کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ 25 سال تک چلنے والے اپنے رشتے کو 2019 میں ختم کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔دونوں کی شادی 1994 میں ہوئی تھی۔ اس رشتے سے بیزوس کے تین بیٹے ہیں اور ایک گود لی بیٹی بھی ہے۔ بیزوس کی بیوی میکنزی دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار کی جاتی ہیں۔ بیزوس سے طلاق کے بعد انہوں نے سائنس ٹیچر ڈین جویٹ سے شادی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Madhya Pradesh: چیف منسٹر شیوراج ہیں دور جدید کے شرون کمار –بولے تیرتھ یاتری

4 ہزار کروڑ کا یاٹ

گزشتہ ہفتے جیف بیزوس کو ان کی گرل فرینڈ کے ساتھ ‘کورو’ نام کے تین منزلہ یاٹ پر پایا گیا تھا۔ بیزوس نے حال ہی میں نیا سپر یاٹ خریدا ہے۔ جس کی قیمت 4 ہزار کروڑ سے زیدہ بتائی جا رہی ہے۔ وہیں اس میں سانچیز کا مجسمہ بھی بنا ہوا ہے۔ جیف بیزوس کی سپر یاٹ کو اوسیانو نام کی کمپنی نے بنایا ہے۔ بات کریں اگر اس یاٹ کی ٹیکنالاجی کی تو یہ سیل پاور یعنی ہوا سے چل سکتا ہے۔ اس یاٹ میں پول، بار سے لے کر لانج اور ہاٹ ٹب بھی  ہیں۔

خصوصی ہیرے کی انگوٹی

بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لارین سانچیز کو اپنی نئی سپر یاٹ پر منگنی کی تجویز پیش کی۔ اس دوران بیزوس نے سانچیز کو دل کے جیسی دکھنے والی انگوٹھی دی ہے۔ جس میں 20 کیرٹ کا ہیرا جڑا ہوا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago