اسپورٹس

PM Modi-Amit Shah Congratulate Indian Women Team : کبڈی ورلڈ کپ کی جیت پر وزیراعظم مودی اور امت شاہ نے بھارتی خواتین ٹیم کو دی مبارکباد

نئی دہلی: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم نے ڈھاکہ میں منعقدہ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپی کو 35-28 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار عالمی خطاب جیت لیا۔ اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹیم کو دل سے مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کبڈی ورلڈ کپ 2025 جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے پر بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کو مبارکباد۔ ٹیم نے زبردست ہمت، مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کامیابی نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور کھیل میں آگے بڑھنے کی تحریک دے گی“۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہماری خواتین کبڈی ٹیم کے تاریخ رقم کرنے پر ہمیں بے حد فخر ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ یہ شاندار کامیابی ثابت کرتی ہے کہ بھارت کا کھیل کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں۔ آنے والے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات“۔”

بھارتی بیسٹیوں کا ایک اور کارنامہ
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ”بھارت کی بیٹیوں نے ایک بار پھر ملک کو فخر کا موقع دیا ہے۔ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 2025 کی چیمپئن بننے پر ہماری باصلاحیت ٹیم کو مبارکباد۔ یہ کامیابی کبڈی کے کھیل میں ہندوستان کی وراثت، مہارت اور مضبوط قدر کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کی محنت اور حوصلہ نوجوان لڑکیوں کے لیے تحریک ہے، جو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے آگے بڑھنا چاہتی ہیں“۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پورے میچ کے دوران جارحانہ اور تکنیکی حکمت عملی کا بہترین مظاہرہ کیا، جبکہ دوسری جانب چائنیز تائپی کی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا لیکن بھارت نے آخری مرحلوں میں برتری برقرار رکھتے ہوئے 35-28 سے جیت یقینی بنائی۔ یہ کامیابی بھارت کی خواتین کبڈی ٹیم کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طاقت اور تسلسل کی علامت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کل 11 ممالک نے حصہ لیا، جو دنیا بھر میں خواتین کبڈی کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ بھارت کی مسلسل دوسری فتح نے کھیلوں کے میدان میں ملک کی فوقیت ایک بار پھر ثابت کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago