بھارت ایکسپریس۔
Pakistan T20 Captain: آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ اورپاکستانی ٹیم سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی-20 ٹیم کے لئے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے کپتان نہیں رہیں گے۔ اس بات سے ان کے سسراور سابق کپتان شاہد آفریدی ناخوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوارکو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابراعظم کو ایک بارپھر کپتان نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ بابراعظم اکتوبر، 2023 تک پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے۔ ان کی کپتانی میں ایشیا کپ اور ونڈے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دیکھنے کو ملی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوارکوشاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابراعظم کو ایک بارپھرکپتان مقررکرنے کا اعلان کیا۔ بابراعظم اکتوبر2023 تک پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے۔ ان کی کپتانی میں ایشیا کپ اورونڈے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ بابراعظم کودوبارہ ٹیم کا کپتان بنائے جانے پرشاہد آفریدی نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔
شاہد آفریدی کسے بنانا چاہتے تھے کپتان؟
شاہد آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پرپوسٹ کرکے بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے پرناراضگی ظاہرکی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے کپتان کے لئے سفارش بھی کردی۔ ان کے مطابق، کپتان کے طورپرمحمد رضوان ایک اچھا متبادل تھے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پاکستانی ٹیم اوربابر اعظم کو اپنی پوری حمایت دیتا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے توڑی خاموشی
شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے پراب خاموشی توڑی ہے۔ شاہین شاہ نے پی سی بی کے ایک بیان کے ذریعہ کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا بے حد اعزاز کی بات تھی۔ میں ہمیشہ یادوں اورمواقع کو سنبھال کر رکھوں گا۔ ایک ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابراعظم کی حمایت کروں۔ میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اوران کے تئیں میرے دل میں احترام کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ میں میدان کے اندراورباہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم سب ایک ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ہی ہے۔ پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بننے میں مدد کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…