PBKS vs RCB, 27th Match: ٹاس جیت کر پنجاب نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورو نے 175 رنوں کا ہدف پنجاب کنگس کے سامنے رکھا۔ جواب میں اس ہدف کا پیچھا کرنے اتری پنجاب کی ٹیم بری طرح فلاپ رہی۔ حالانکہ آخری اووروں میں ایک بار پھر میچ کا رخ پلٹا، مگر آخر میں جیت آر سی بی کی جھولی میں آئی۔ اس جیت میں گیند سے سب سے بڑا رول رہا محمد سراج کا، جو قہر بن کر پنجاب کنگس کے بلے بازوں پر برسے۔ پنجاب کی ٹیم 18.2 اووروں میں 150 رنوں پر سمٹ گئی۔
محمد سراج کے سامنے پنجاب کا سرینڈر
رائل چیلنجرس بنگلورو کی اس سیزن میں تیسری جیت ہے جبکہ پنجاب کنگس کی تیسری شکست ہے۔ محمد سراج نے اپنے 4 اوور میں محض 21 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ آخری اووروں میں جب میچ کا رخ پلٹا تو وہاں بھی سراج کی خطرناک گیند بازی ٹیم کے کام آئی اور انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلورو کی میچ میں واپسی کرائی۔
آرسی بی نے بنائے تھے 174 رن
رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 4 وکٹ پر 174 رن بنائے۔ ٹیم کی طرف سے فاف ڈوپلیسی اور وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 137 رنوں کی اوپننگ شراکت ہوئی۔ حالانکہ ٹیم ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی۔ مگر آرسی بی گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پنجاب کے بلے بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔
کوہلی- ڈوپلیسی کی پارٹنرشپ
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلورو نے شاندار شروعات کی۔ فاف ڈوپلیسی اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے ایک بڑی شراکت کی۔ اس سنچری پارٹنرشپ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 177 رن بنائے۔ واضح رہے کہ ڈیتھ اووروں میں آر سی بی کی اننگ لڑکھڑا گئی اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم بڑے اسکور تک نہیں پہنچ پائی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…