Reliance Brands Limited: گزشتہ سال ریلائنس برانڈزلمیٹڈ (آربی ایل) کے ساتھ اپنی ہندوستانی شراکت کا اعلان کرنے کے بعد، برطانیہ واقع مشہورفریش فوڈ اور آرگنک کافی چین پریٹ اے مینجر ملک میں اپنی پہلی شاپ کھولنے کے لئے تیار ہے۔ 21 اپریل کو یہ اپنی پہلی شاپ ممبئی میں کھولنے جا رہی ہے۔ ریلائنس برانڈزلمیٹڈ ہندوستان میں ‘پریٹ اے مینجر’ (Pret A Manger) شروع کرے گا اورملک بھر میں اپنی دوکانیں کھولے گا۔
نئی پریٹ شاپ صارفین کو مزے دار اور تازہ بنے ہوئے سینڈوچ، سلاد، سوپ کے ساتھ ساتھ آرگینک کافی، چائے، شیکس اور بہت سے دوسرے اختیارات فراہم کرے گی۔ تمام تازہ بنائے گئے کھانے پریٹ کے آن سائٹ کچن میں روزانہ ہاتھ سے تیار کئے جائیں گے اوراسے اگلے دن کے لئے کبھی روک کر نہیں رکھے جائیں گے۔
ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ کے ایم ڈی درشن مہتا نے کہا، ”ہم ہندوستان میں پہلی شاپ کھولنے سے متعلق پُرجوش ہیں۔ ہندوستان میں صارفین اب اسی شاندار کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس نے پریٹ اے مینجر کو دنیا بھر میں ایک پسندیدہ اور کامیاب سلسلہ بنا دیا ہے۔
پریٹ اے مینجر نے اپنا پہلا شاپ 1986 میں لندن میں کھولا تھا۔ پریٹ اے منیجر برطانیہ کی کمپنی ہے، جس کے ابھی تک امریکہ، یورپ اور ایشیا سمیت 9 ممالک میں 550 دوکانیں ہیں۔ یہ کمپنی ہاتھ سے تیار شدہ کھانا اور تازہ تیار شدہ کھانا پیش کرتی ہے۔
یو ایس ایڈ سے تعاون یافتہ ’پنکی پرومِس اَیپ ‘امراضِ نسواں کی نجی، سستی اور…
چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…
اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400…
کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…
وہیں گوتم اڈانی کا کمبھ میلے کا طے شدہ ذاتی دورہ کمیونٹی کی خدمت کے…