اسپورٹس

Sports News: ساؤتھ افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، بابراعظم کے علاوہ اس کھلاڑی کی ہوئی واپسی

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان نے اپنی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکواڈ میں بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے چکر کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا، جس میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ میں جگہ نہ بنا پانے والے بابراعظم اور محمد رضوان کو اس بار شان مسعود کی قیادت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم کی واپسی سے پاکستان کے مڈل آرڈر کو مضبوطی ملی ہے، جبکہ محمد رضوان اس سیریز میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اہم گیندباز شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور ابرار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے، جبکہ سعود شکیل اور سلمان علی آغا بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دیں گے۔ پاکستان کی اس ٹیم میں تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کا امتزاج ہے۔ تین نئے کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی، لیگ اسپنر فیصل اکرم اور وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔

کھلاڑی ہیڈ کوچ اظہر محمود اور این سی اے کے کوچز کی نگرانی میں 8 اکتوبر تک تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے اے سی سی مردوں کے ٹی20 ایشیا کپ میں شامل کھلاڑی 4 اکتوبر کو کیمپ جوائن کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم:
شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

18 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago