T20 World Cup 2026: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کافی خراب رہا، جس کے سبب کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن بھی لیا ہے۔ ان سب کے درمیان ایک حیران کن خبرسامنے آئی ہے۔ دراصل، پاکستان کی ٹیم نے اپنے سبھی میچ سری لنکا میں کھیلے تھے۔ وہاں ہوٹل میں ایسا حادثہ پیش آیا تھا، جس نے پاکستانی ٹیم کے مینیجر نوید چیما کو کارروائی کرنے پرمجبورکردیا تھا۔
پاکستانی کھلاڑی نے خاتون اسٹاف کے ساتھ کی ایسی حرکت
پاکستان کے ایک کھلاڑی پرسری لنکا میں ہوٹل اسٹاف کے ساتھ مبینہ طورپربرے برتاوکا الزام لگا ہے، جس کے بعد اس کھلاڑی پر جرمانہ بھی لگایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ سری لنکا کے کینڈی واقع گولڈن کراون ہوٹل میں ہوئی، جہاں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران ٹھہری ہوئی تھی۔ الزام کے مطابق، ٹیم کے ایک کھلاڑی نے خاتون ہاوس کیپنگ اسٹاف کے ساتھ خراب برتاو کیا، جس کے بعد ہوٹل کے افسران نے اس کی شکایت ٹیم مینیجر نوید چیما سے کی۔ مینیجر نے کھلاڑی پرجرمانہ لگایا اور ہوٹل منیجمنٹ سے معافی مانگی۔
پی سی بی کرسکتی ہے کارروائی!
ٹیم مینیجر نوید چیما کی طرف سے معاملے کو جلد نمٹایا گیا، لیکن کھلاڑی کوآگے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے، جہاں آگے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس حادثہ کے دوران خاتون ہاوس کیپنگ اسٹاف نے چلّاکر مدد کے لئے پکارا، جس کے بعد ہوٹل کے ملازمین اس کی مدد کے لئے آئے۔ حالانکہ کھلاڑی کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
میچ سے پہلے پیش آیا تھا حادثہ
یہ حادثہ پاکستان کے آخری سپر-8 میچ سے ٹھیک پہلے یا اس کے آس پاس پیش آیا تھا، جس میں انہوں نے سری لنکا کو صرف 5 رنوں سے ہرایا تھا۔ حالانکہ اس جیت کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی، جس سے ان کی مہم کافی مایوس کن رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ میں ایسا تنازعہ پہلی بارنہیں ہے۔ پہلے بھی ٹیم کے دورے کے دوران کھلاڑیوں یا سپورٹ اسٹاف پربے ضابطگی کے الزام لگ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…