بھارت ایکسپریس۔
Pak Fans and Police: ورلڈ کپ 2023 میں گزشتہ رات (21 اکتوبر) کوایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ بنگلورومیں کھیلے گئے پاکستان بنام آسٹریلیا مقابلے میں پاکستانی فینس کوان کی ٹیم کو چیئرکرنے سے روک دیا گیا۔ یہاں پولیس نے پاکستانی فینس کو واضح طورپرہدایت دے دی کہ اسٹیڈیم میں ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے نہیں لگائے جائیں گے۔ اسے لے کراسٹیڈیم میں تو ہنگامہ ہوا ہی، ساتھ ہی اب سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو خواب وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ایک سیکورٹی افسرپاکستانی فینس سے پاکستان ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے نہ لگانے کوکہہ رہا ہے۔ اس کے جواب میں فین یہ دلیل دیتے ہوئے بھی نظرآرہا ہے کہ وہ پاکستان سے ہے اورپاکستان کے نعرے نہیں لگائے گا توکس کے لگائے گا۔ فین کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اورپاکستان کا میچ چل رہا ہے اورلوگ ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں تو وہ ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے کیوں نہیں لگا سکتا۔ اس پرپولیس اہلکارنے یہ بھی کہہ دیا کہ ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے جاسکتے ہیں، ’پاکستان زندہ آباد‘ نہیں۔
’پاکستانی فینس کو روکنا غلط‘
سوشل میڈیا پرجیسے ہی یہ ویڈیوسامنے آیا ہے توپاکستانی کرکٹ فینس بے حد ناراض ہیں۔ فینس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی فینس اپنی ہی ٹیم کوچیئرنہیں کرپا رہے ہیں۔ کچھ ہندوستانی کرکٹ فینس بھی پولیس کے اس رویے کو صحیح نہیں بتا رہے ہیں۔ دراصل، کھیل کے میدانوں میں ہرناظرین کو اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کا اختیارہوتا ہے۔ ایسے میں بنگلورو سے سامنے آیا یہ ویڈیو یقینی طورپربڑے تنازعہ کی وجہ بن سکتا ہے۔
مکی آرتھر بھی لگاچکے ہیں یہ الزام
اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹرمکی آرتھرنے بھی ایک الزام لگایا تھا کہ ہندوستان میں ہورہا ورلڈ کپ ایک آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بی سی سی آئی ایونٹ بن کررہ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسٹیڈیم میں نہ توپاکستانی میوزک چلتا ہے اورنہ ہی زیادہ پاکستانی فینس کو ہندوستان آنے کا ویزا مل رہا ہے۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…