اسپورٹس

Pakistan Squad Against Australia: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، ان اسٹار کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہین آفریدی کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔

اسٹار کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی

کنگارو ٹیم کے خلاف سیریز کے لیے کئی اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہ ہونے والے سفیان مقیم کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے والے احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جسے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

فخر زمان اور صائم ایوب فٹ نہیں

پی سی بی کے بیان کے مطابق بیماری کے باعث عثمان خان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ محمد غازی گوری اور روحیل نذیر کو دو وکٹ کیپرز کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم جمعہ کے روز تربیتی کیمپ کے لیے اسلام آباد میں اکٹھی ہوگی۔ دوسری جانب مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے فخر زمان اور صائم ایوب انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور وہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔

سیریز کا شیڈول

آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ون ڈے 2 جون اور تیسرا و آخری میچ 4 جون کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2024 میں کھیلی گئی تھی، جہاں پاکستان نے 22 برس بعد سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس سیریز میں بھی پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی گوری (وکٹ کیپر)، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شمیل حسین اور صوفیان مقیم۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago