اسپورٹس

World Cup 2023: ”حکومت طے کرے گی ہندوستان جانا ہے یا نہیں“، پی سی کے اس بیان سے آیا نیا موڑ

ODI World Cup in India in 2023: پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ ہندوستان میں ونڈے عالمی کپ 2023 میں قومی ٹیم کی شراکت کے لحاظ سے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں اس کے کھلاڑیوں کے لئے سیکورٹی پہلو بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکومت نے آفیشیل اسٹیٹمنٹ جاری کرکے کہا کہ ان کی ٹیم عالمی کپ کھیلنے ہندوستان جائے گی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا۔ دراصل، پڑوسی ملک پاکستان کے علاوہ باقی ٹیمیں ہندوستان جا کرعالمی کپ کھیلنے کو تیار ہیں، لیکن پاکستان کا موقف واضح نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹورنا منٹ کے شیڈول ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ہندوستان اس سال کے آخر میں اکتوبر-نومبر میں ونڈے عالمی کپ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ابھی تک عالمی کپ کے پروگراموں کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے ہندوستان دورہ سے متعلق حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔ خاص طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمن نجم سیٹھی نے اس بار پر زور دیا تھا کہ ملک کا کرکٹ بورڈ ہندوستان میں عالمی کپ میں اپنی شراکت داری پر یکطرفہ فیصلہ لینے کی حالت میں نہیں ہے اور وہ حکومت کے فیصلے پر عمل کرے گا۔ نجم سیٹھی نے یہاں تک انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کے لئے سرکاری افسران سے رابطہ کیا تھا اور پی سی بی نے آئی سی سی کو مطلع کیا تھا کہ وہ ڈرافٹ پروگرام کی تصدیق تبھی کرپائیں گے، جب حکومت ان کے دورہ کو منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  World Cup 2023: پاکستان کو ونڈے عالمی کپ سے پہلے جھٹکا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس بڑے مطالبہ کو آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے کیا مسترد

پاکستان نے آخری بار 2016 ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے کے لئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کودھرمشالہ سے کولکاتہ منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا، ہندوستان نے 2008 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ بھارت نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس سال کے آخرمیں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے بھی انکارکردیا۔ پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ہائی برڈ ماڈل کی تجویزدی تھی، جسے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے قبول کر لیا۔ ماڈل کے مطابق، ایشیا کپ 2023 کے 4 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ہندوستانی میچوں سمیت 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

5 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

6 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

6 hours ago