قومی

Opposition Meeting in Patna: ’متحد ہوکر بی جے پی کو ہرانے جا رہے ہیں‘ پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ سے قبل راہل گاندھی کا بڑا بیان

Opposition Parties Meeting: پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ایک میٹنگ سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر (متحد ہوکر) ہم بی جے پی کو ہرانے جا رہے ہیں۔ کرناٹک میں ہم لوگوں نے بی جے پی کو شکست دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک میں دو نظریے کی لڑائی چل رہی ہے۔ ایک ہماری بھارت جوڑو کی اور ایک طرف بی جے پی بھارت توڑو نظریہ کی۔ بی جے پی ہندوستان کو توڑنے کا کام کر رہی ہے۔ نفرت اور تشدد پھیلانے کا کام کر رہی ہے اور کانگریس پارٹی جوڑنے کا کام کر رہی ہے اور محبت پھیلانے کا کام کرتی ہے۔ نفرت کو نفرت سے نہیں کاٹا جاسکتا ہے، نفرت کو محبت سے ہی کاٹا جاسکتا ہے۔

نتیش کمار نے بلائی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ

نتیش کمار کی دعوت پر جمعہ کے روز (23 جون) کو پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہونے جا رہا ہے۔ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر یہ میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی بھی اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے پہنچے ہیں۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کے علاوہ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پارٹیوں کے سربراہان اس میٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں۔

اس میٹنگ میں 15 اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے لیڈران حصہ لینے والے ہیں۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، این سی پی کے صدر شرد پوار، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ  ایم کے اسٹالن، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ، سیتا رام یچوری اور ڈی راجہ وغیرہ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Opposition Parties Meeting in Patna: وزیر اعظم مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی اہم میٹنگ کا آغاز، نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے سرکردہ لیڈران

کیا ہے اپوزیشن میٹنگ کا ایجنڈا؟

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں وزیراعظم امیدوار سے متعلق سوالوں کو درکنار کرکے مشترکہ مقابلے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس بات پر بھی سبھی پارٹیاں متفق ہیں کہ پہلا ہدف بی جے پی اور نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ اسی بات کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔ تقریباً 450 سیٹوں پر بی جے پی کے خلاف صرف ایک اپوزیشن امیدوار کھڑا کرنے پر بھی رضا مندی بن سکتی ہے۔ اروند کیجریوال اس میٹنگ میں مرکز کے آرڈیننس کا موضوع اٹھانے والے ہیں جبکہ ممتا بنرجی بھی بنگال میں کانگریس اور لیفٹ کے درمیان تال میل کا موضوع اٹھاسکتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

11 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago