Asia Cup Schedule & Veneu: ایشیا کپ کا شیڈول آج جاری کیا جاسکتا ہے، لیکن پاکستان کے لئے کوئی اچھی خبرنہیں! دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق بابراعظم کی ٹیم کوصرف ایک ڈومیسٹک میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اورنیپال کے درمیان میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم اپنے بقیہ میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔ پاکستان اوربھارت کا میچ دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے بی سی سی آئی اورپی سی بی کے درمیان تنازعہ بڑھتا رہا تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کوگھٹنے ٹیکنے پڑے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ کیوں لیا؟
انسائیڈ اسپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی کے ایک سینئرعہدیدارنے کہا کہ ہاں، ایشیا کپ کے شیڈول کوتمام بورڈزنے منظوری دے دی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پرہی کھیلے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا صرف تھکاوٹ سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ 2023 کا شیڈول اگلے 2 سے 3 دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔
پاکستان میں کھیلے جائیں گے یہ مقابلے
پاکستان بمقابلہ نیپال
افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش
سری لنکا بمقابلہ افغانستان
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
پہلا میچ 31 اگست کو پاکستان میں کھیلا جائے گا
ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ 31 اگست کو پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو نیپال کی جانب سے چیلنج کیا جائے گا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا آخری میچ 6 ستمبر کو پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ درحقیقت حال ہی میں پاکستان کے وزیر کھیل احسن مزاری نے کہا کہ چونکہ پاکستان ایشیا کپ 2023 کا میزبان ہے، اس لیے ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستانی سرزمین پر کھیلے جانے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہائبرڈ ماڈل نہیں چاہتے۔ لیکن اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی تو پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔ لیکن اب بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا کل ہوگا اعلان، جانئے کب ہوگا ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ؟
اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ کے لئے بھارت اورپاکستان سمیت 6 ٹیموں کو 2 پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول-اے میں بھارت پاکستان کے علاوہ نیپال کی ٹیم ہے۔ جبکہ پول بی میں سری لنکا، افغانستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں ہیں۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…