بریکنگ نیوز

Bihar Assembly Uproar: بہار اسمبلی میں بی جے پی کا زبردست ہنگامہ، بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ کو مارشلوں نے گھسیٹتے ہوئے کیا ایوان سے باہر

بہار اسمبلی کے مانسون سیشن کا آج آخری دن ہے۔ جیسے ہی آخری دن کی کارروائی شروع ہوئی، بی جے پی اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز پیش آئے حادثہ سے متعلق احتجاج کرنا شروع کردیا۔ بی جے پی اراکین اسمبلی نعرے بازی کرنے لگے۔ اپوزیشن لیڈر وجے سنہا نے کہا کہ لاٹھی چارج میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موت نہیں بلکہ قتل ہے۔ مخالفت بڑھتا ہوا دیکھ کر اسپیکر نے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی، لیکن بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ میز پر چڑھ گئے، جس کے بعد مارشلوں نے انہیں ایوان سے باہر کردیا۔

جمعہ کے روز صبح 11 بجے جیسے ہی اسمبلی کی کارروائی شروع کی گئی، اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا نے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ وجے کمار سنہا نے ایوان میں موجود وزیراعلیٰ نتیش کمار سے بھی پوچھا کہ انہوں نے اپنے نائب وزیراعلیٰ کا استعفیٰ کیوں نہیں مانگا۔ اس کے بعد ہنگامہ آرائی بڑھتی گئی اور بی جے پی اراکین اسمبلی اسپیکر کے سامنے آگئے۔

تیجسوی یادو کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کا ہنگامہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز بھی ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی تھی۔ بی جے پی اراکین اسمبلی نے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کے دوران کرسیاں توڑ دیں۔ تیجسوی یادو کے خلاف سی بی آئی نے زمین کے بدلے نوکری معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ بی جے پی اراکین اسمبلی نے تیجسوی یادو کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے بعد جب اس میں ناکام رہے تو انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کی۔ نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ 2004 اور 2009 کے درمیان ریلوے میں نوکری کے بدلے 12 امیدواروں سے زمین لینے سے متعلق ہے۔ اس مدت کے دوران لالو پرساد یادو وزیر ریل تھے۔ 3 جولائی 2023 کو سی بی آئی نے معاملے میں لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، تیجسوی یادو کے علاوہ دیگر 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

41 mins ago