بھارت ایکسپریس۔
Paksitan Cricket Team New Kit: پیرکے روز ورلڈ کپ کے لئے پاکسستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی گئی۔ بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران نئی جرسی میں نظرآئے گی۔ لاہورکے گدافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا ہینڈل سے تصویرشیئرکی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیئرکی تصویر
سوشل میڈیا پرپاکستان کرکٹ ٹیم نئی جرسی کی تصاویرتیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم، شاداب خان اورمحمد نسیم کی تصویرشیئر کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ویمنس تیم کی کپتان سمیت کئی کھلاڑی نظرآرہی ہیں۔ اس تصویر میں ان کھلاڑیوں نے پاکستان کی نئی جرسی پہن رکھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین مسلسل کمنٹس کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
احمدآباد میں آمنے سامنے ہوں گی ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبرسے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے 4 اکتوبرکو اوپننگ سیریمنی (افتتاحی تقریب) ہوگی۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان اورپاکستان کا آمنا سامنا 14 اکتوبر کو ہوگا۔ ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں 14 اکتوبرکو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ وہیں اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ایشیا کپ میں ہونا ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ حالانکہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔ پہلے مقابلے میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…