بھارت ایکسپریس۔
ممبئی میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی تیسری میٹنگ سے پہلے پیر کو جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ کے سی تیاگی نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار، راہل گاندھی، ممتا بنرجی اور شرد پوار یہ لوگ بھی وزیر اعظم بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جہاں تک نتیش کمار کے وزیر اعظم یا کنوینر بننے کا تعلق ہے، ہم اس کے بانی ہیں، یہ ہمارے لیے بڑی بات ہے۔
کے سی تیاگی نے کہا کہ گزشتہ سال 25 ستمبر کو نتیش کمار نے پہلی بار تیسرے محاذ کو ختم کر کے پہلے محاذ کی وکالت کی تھی اور ان کی کوشش تھی کہ ٹی ایم سی اور عام آدمی پارٹی بھی کانگریس کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آئیں جو پہلے تیسرے محاذ کی وکالت کر رہی تھیں۔ کے سی تیاگی نے کہا کہ پٹنہ میں پہلی میٹنگ بہت کامیاب رہی۔ اب 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں عددی ڈھانچہ، پروگرام، سیٹوں کی تقسیم، ریاستوں میں تال میل اور ایک جھنڈے کے نیچے میٹنگ وغیرہ پر بات ہوگی۔
کے سی تیاگی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنما گمراہ کن پروپیگنڈہ کرتے ہیں، کبھی راہل گاندھی کے بارے میں اور کبھی نتیش کمار کے بارے میں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد ’انڈیا’کا کوئی چہرہ نہیں ہوگا۔ ملک کے 140 کروڑ عوام کا چہرہ ہوگا۔ کے سی تیاگی نے مزید کہا کہ 2024 میں ہمارا ا نتخاب جیتنا ہمارے لیے بڑی بات ہے۔ وزیراعظم کا عہدہ یا کوئی عہدہ ہمارے لیے اہم نہیں ہے۔
’نہ وزیراعظم نہ کنوینر کا دعویدار‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار کے پاس وزیر اعظم کے عہدہ کے ساتھ ساتھ کنوینرکی بھی صلاحتیں ہیں، وہ 16 سالوں سے بہار کے وزیر اعلیٰ ہیں، ایمرجنسی کے دوران 19 ماہ تک جیل میں رہے۔ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت میں چھ اہم محکموں کے مرکزی وزیر رہے ہیں، لیکن ان سب عہدوں سے بڑھ کر ہمارے پاس 2024 کے انتخابات ہیں۔ ہم نہ تو وزیراعظم کے عہدے کے دعویدار ہیں اور نہ ہی کنوینر کے عہدے کے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…