اسپورٹس

Paris Olympics 2024: جانئے کیوں پیرس اولمپکس  کے  میڈ ل میں ملایا گیا ایفل ٹاور کا لوہا ؟ افتتاحی تقریب ہوگی ندی پر

کھیلوں کا سب سے بڑا فیسٹیول  یعنی اولمپکس جلد شروع ہونے والا ہے۔ 33ویں اولمپک گیمز 26 جولائی سے پیرس میں شروع ہوں گا۔اس بار اولمپکس پیرس میں کھیلا  جائے گا۔ جس میں دنیا بھر   کے 206ممالک  کے تقربیا 10 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس بار کے اولمپکس مختلف ہیں۔ پیرس نے اسے خاص بنانے کے لیے گزشتہ 10 سالوں سے بہت سی خاص تیاریاں کی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو 2024 کے اولمپکس کی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔

ان کھیلوں کو پہلی بار اولمپکس میں شامل کیا جائے گا

پیرس اولمپکس میں چار نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس بار بریک ڈانسنگ کو اولمپکس میں ڈیبیو کیا جارہا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہیں اس  بار اسکیٹ بورڈنگ، سرفنگ اور اسپورٹس کلائمبنگ کو بھی اولمپکس میں شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بار کچھ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں۔ کراٹے، بیس بال اور سافٹ بال جیسے کھیل ٹوکیو اولمپکس کا حصہ تھے ،لیکن اس بار انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ پیرس اولمپکس میں جن چار نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی نے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔

2024 پیرس اولمپکس  کا میڈل ہے بہت  خاص

2024 پیرس اولمپکس کا میڈ ل بہت خاص ہے۔ نہ صرف اس کا ڈیزائن شاندار ہے،  بلکہ ہر میڈل پر ایفل ٹاور کالوہا لگا ہوا  ہے۔ میڈل کا ڈیزائن فرانس کی روح کی عکاسی کرے گا۔ ہر تمغے کے ساتھ ایفل ٹاور کا اصل لوہا لگا ہوا ہے۔ گولڈ میڈل کا وزن 529 گرام، سلور میڈل کا وزن 525 گرام اور کانسی کے تمغے کا وزن 455 گرام ہوگا۔

افتتاحی تقریب ندی پر ہوگی

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب بھی بہت خاص ہونے جا رہی ہے۔ اس بار کی افتتاحی تقریب مختلف ہوگی۔ 2024 پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب ندی پر منعقد کی جائے گی۔ یہ افتتاحی تقریب سیری ندی  پر ہو گی، ہزاروں کھلاڑی کشتی کے ذریعے ندی عبور کر کے ایفل ٹاور کی طرف جائیں گے۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب بڑے گراؤنڈ یا اسٹیڈیم میں منعقد ہوتی تھی لیکن پہلی بار افتتاحی تقریب ندی پر منعقد کی جائے گی۔ 2024 پیرس اولمپکس کا نشان بھی بالکل مختلف ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

45 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago